آئی جی پنجاب کی سینما آمد ،پولیس شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بنائی گئی فلم ” دال چاول ” دیکھی

Daal Chawal Movie
November 7, 2019 3:31 pm

لاہورجدت ویب ڈیسک :انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے پولیس شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بنائی گئی فلم ” دال چاول ” دیکھی ۔ اس موقع پر مرکزی کردار نبھانے والے اداکار احمد سفیان اور مومنہ اقبال سمیت دیگربھی موجود تھے۔آئی جی پنجاب عارف نواز خان نے کہا کہ ناصر اکبر خان نے جس طرح اپنی فلم میں پولیس اور اس کے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے وہ قابل ستائش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس فلم میں دکھایاگیا کس طرح پولیس فورس کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ اپنے ملک اور عوام کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔

متعلقہ خبریں