گلوکارہ انعم خان کے گانے”ڈھولا وٹس اپ تے”نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

Anum Khan Singer
October 19, 2019 3:17 pm

لاہور جدت ویب ڈیسک :معروف گلوکارہ انعم خان کے نئے گانے”ڈھولا وٹس اپ تے”نے سوشل میڈیا پردھوم مچا دی،اس گانے کی موسیقی نوجوان میوزک ڈائریکٹرابی خان نے مرتب کی ہے،جواس سے قبل بھی بہت سے نامورگلوکاروں کے میوزک البمزکی موسیقی مرتب کرچکے ہیں،گلوکارہ انعم خان کے گانے کی عوام میں بے حدپسندیدگی اور پزیرائی سے گلوکارہ انعم خان اورابی خان کو مبارکبادکے پیغامات مل رہے ہیں،ایک ملاقات کے دوران میوزک ڈائریکٹرابی خان نے بتایا کہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ جس بھی گلوکارکے گانے کی کمپوزیشن بنائیں وہ بین الاقوامی سطح کی ہوتاکہ گلوکارکا گانا سپرہٹ گانوں میں شامل ہوسکے،انہوں نے کہا کہ گلوکارہ انعم خان کے ساتھ مل کرمزیدگانوں پر بھی کام جاری ہے جنہیں بہت جلدمکمل کرلیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں