جنیفر اینسٹن کی انسٹا گرام پر مداحوں کی تعداد 1 کروڑ دس لاکھ ہو گئی

Jennifer Aniston
October 19, 2019 3:12 pm

نیو یارک جدت ویب ڈیسک :امریکی اداکارہ جنیفر اینسٹن کے انسٹا گرام پر مداحوں کی تعداد 1 کروڑ دس لاکھ ہو گئی ہے۔ہولی وڈ اداکارہ جینیفر اینسٹن مداحوں سے رابطے میں رہنے کیلئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کی دنیا میں بھی داخل ہوچکی ہیں، اداکارہ نے انسٹاگرام پر ڈیبیو کرتے ہی اپنے سابق شوہر اداکار و پروڈیوسر جسٹن تھیروکس کو فالو بھی کرلیا۔ جینیفر اینسٹن اور جسٹن تھیروکس کی شادی 2015ء میں ہوئی تھی البتہ 2017ء میں ہی ان دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔جینیفر اینسٹن نے انسٹاگرام پر پہلی تصویر اپنے قریبی دوستوں اور ساتھی اداکاروں کے ساتھ شیئر کی جسے صرف ایک گھنٹے میں لاکھوں کی تعداد میں لائک کیا گیا، اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو اب تک 11 ملین (ایک کروڑ 10 لاکھ) سے زائد مداح فالو کر چکے ہیں۔یاد رہے کہ اداکارہ نے 1994 کے کامیاب امریکی ڈرامے ‘فرینڈز’ میں مرکزی کردار نبھایا تھا، جو آج تک مداحوں کا پسندیدہ ڈراما سمجھا جاتا ہے۔جینیفر اینسٹن اس وقت 25 سال کی تھی جب انہوں نے ڈرامے میں ریچل گرین نامی نوجوان لڑکی کا کردار نبھایا تھا، ڈرامے کے 10 سیزنز سامنے آئے، جبکہ حال ہی میں اس کی ریلیز کے 25ویں سال بھی مکمل ہوئے۔

متعلقہ خبریں