لیجنڈ اداکار عابد علی کراچی میں انتقال کرگئے ،میت پر تنازعہ کھڑا ہوگیا

September 6, 2019 12:13 pm

کراچی : جدت ویب ڈیسک :: لیجینڈری اداکارعابد علی کی میت پر تنازعہ کھڑاہوگیا، عابد علی کی بیٹی راحمہ نے ایک بار پھر دوسری بیوی میرے والد کو ہم سے چھین کر لے گئیں۔
تفصیلات کے مطاب یجینڈری اداکارعابد علی کی میت پر بیٹوں اور دوسری بیوی کے درمیان تنازعہ کھڑا ہوگیا ، عابد علی کی بیٹی راحمہ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا سوتیلی ماں والد کی میت لے کر چلی گئیں ہیں ، انہیں یہ تک نہیں بتایا کہ والد کا جنازہ کہاں اور کب ہے۔
راحمہ نے روتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر دوسری بیوی میرے والد کو ہم سے چھین کر لےگئیں۔
یاد رہے گذشتہ روز پاکستانی ڈرامے کو بام عروج پر پہنچانے والے ممتازاداکارعابدعلی کراچی میں انتقال کرگئے تھے ، اہلیہ رابعہ عابد نے عابد علی کے انتقال کی تصدیق کی اور مداحوں سے عابد علی کے لیے مغفرت کی دعاکرنے کی بھی اپیل کی تھی۔
وہ طویل عرصے سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھے۔عابد علی گذشتہ دو ماہ سے کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے
واضح رہے ٹیلی وژن نگری میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار عابد علی 1952 میں کوئٹہ میں پیدا ہوئے، ان کی تین بیٹیاں ہیں، جبکہ ایک بیٹی ایمان علی نے فلم بول سے شہرت حاصل کی۔عابد علی نے دو شادیاں کی تھیں، ان کی پہلی بیگم حمیرا علی اور دوسری رابعہ نورین ہیں اور ان دونوں کا تعلق بھی شوبز سے ہے۔۔
اداکار کو لا جواب اداکاری اور شعبے میں قابل قدر خدمات انجام دینے پر صدر پاکستان نے1985 میں انہیں پرائڈ آف پارفامنس سے بھی نوازا تھا۔خیال رہے رابعہ عابد مرحوم عابد علی کی دوسری بیوی ہے۔

Image result for abid ali actor

Related image

Related image

متعلقہ خبریں