سینئر اداکار عابد علی کی اہلیہ رابعہ عابد کا ویڈیو پیغام

September 5, 2019 7:25 pm

کراچی: جدت ویب ڈیسک ::پاکستان ٹی وی کے سینئر اداکار عابد علی کی اہلیہ رابعہ عابد نے ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنے شوہر کی صحت سے متعلق مداحوں کو بتاتے ہوئے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے لیجنڈ اداکار عابد علی گزشتہ چند روز سے شدید علیل اور نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں، ان کی بیماری کے باعث سوشل میڈیا پر عابد علی کی موت سے متعلق جعلی خبریں بھی گردش کررہی تھیں جن کی ان کے اہل خانہ نے تردید کردی ہے۔رابعہ عابد علی نے انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنے شوہر کی موت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ عابد علی سے متعلق غلط خبر سے ہمارے خاندان کو بہت تکلیف پہنچی ہے۔

متعلقہ خبریں