آپ بھی دیکھیے۔خوشی کے پل کہاں ڈھونڈوں, صنم بلوچ کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

September 5, 2019 6:35 pm

کراچی جدت ویب ڈیسک ::صنم بلوچ بھی موبائل ایپ ٹاک ٹاک سے متاثر ہوگئیں، ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات اور اداکارہ نور کے بعد صنم بلوچ بھی مشہور موبائل ایپ ٹک ٹاک کے سحر میں مبتلا ہوگئیں، اداکارہ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر نئی ویڈیو شیئر کردی۔ڈرامے تیری رضا کی اداکارہ صنم بلوچ کی معصومانہ انداز کی ویڈیو ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور مداحوں کی جانب سے اسے خوب سراہا جارہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صنم بلوچ نے سیاہ لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور ان کے ہاتھ میں ایک ٹیڈی بیئر ہے جسے وہ ڈبنگ کے دوران اپنے چہرے کے سامنے لارہی ہیں۔ اداکارہ صنم بلوچ کا ویڈیو ڈبنگ کرتے ہوئے گانے کا انتخاب کیا جس کے بول ہیں ’خوشی کے پل کہاں ڈھونڈوں، بے نشاں سا وقت بھی یہاں ہے۔‘

متعلقہ خبریں