ضمیر کو حسد کی آلودگی سے بچایا جائے تو ظاہری حسن خود بخود سامنے آجاتا ہے،اداکارہ ریما

Reema Actress
August 10, 2019 4:00 pm

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک :نامور پاکستانی اداکارہ ریما نے کہا ہے کہ انسان اپنے ضمیر کو حسد کی آلودگی سے بچالے تو ظاہری حسن خود بخود سامنے آ جاتاہے،ہمارا معاشرہ بڑی تیزی سے تبدیل ہوا ہے اور آج ہر کسی کو صرف اپنی فکر لا حق ہے، کسی بھی رشتے میں مضبوطی کی علامت اعتماد ہے۔ایک انٹر ویو میں ریما نے کہا کہ مردوںکو خدا کی ذات نے بڑا دل دیا ہے اور میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے آئیڈل شوہر ملا جس پر میں جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سے کچھ سال پہلے تک بھی لوگ ایک دوسرے کا خیال رکھتے تھے لیکن اب اس رجحان میںکمی آرہی ہے، ایک دوسرے سے آگے جانے کی دوڑ میں آج ہر کسی کو صرف اپنی فکر ہوتی ہے جو تشویش کا باعث ہے۔

متعلقہ خبریں