بطور اداکارہ ہر قسم کا کردار ادا کرنا چاہوں گی ‘اسکارلٹ جانسن

Scarlett Johansson
August 10, 2019 3:38 pm

لاس اینجلس جدت ویب ڈیسک :ہالی وڈ اداکارہ سکارلٹ جانسن کا کہنا ہے کہ وہ بطور اداکارہ ہر قسم کا کردار ادا کرنا چاہیں گی۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطا بق اداکارہ فلم بلیک وڈو میں ڈیویڈ ہربر کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سکارلٹ جانسن نے کہا ہے کہ وہ بطور اداکارہ ہر طرح کا کردار کرنے کی خواہش مند ہیں۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کو نہیں مانتی کہ اداکار اپنے اوپر ایک کردار کی چھاپ لگا لے بلکہ بطور اداکار ان کا کام یہ ہے کہ وہ ہر طرح کا کردار کریں۔ کیٹ شارٹ لینڈ کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم سال 2020 میں سینما کی زینت بنے گی۔

متعلقہ خبریں