زندگی میں ڈسپلن کا مظاہرہ کرنےوالے افراد دوسرے لوگو ں کی نسبت زیادہ کامیاب ہوتے ہیں ‘ صوفیہ احمد

Sofia Ahmed
August 9, 2019 3:48 pm

لاہور جدت ویب ڈیسک : نامور اداکارہ صوفیہ احمد نے کہا ہے کہ زندگی میں ڈسپلن کا مظاہرہ کرنے والے افراد دوسرے لوگو ں کی نسبت زیادہ کامیاب ہوتے ہیں ، نہ صرف اپنی نجی زندگی بلکہ شوبز میں بھی ڈسپلن اور قواعد و ضوابط کے مطابق چلتی ہوں کیونکہ اس سے آپ کی شخصیت کا مثبت پہلو اجاگر ہوتا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں صوفیہ احمد نے کہا کہ بے ہنگم اور قواعد و ضوابط کے بغیر زندگی بسر کرنے والوں سے سخت چڑ ہے اور میری ایسے لوگوں سے نہیں بنتی ۔ اگر ماں باپ ڈسپلن اور قواعد و ضوابط کے پابند ہوں گے تو بچے بھی اس کا مثبت اثر لیتے ہیں اور یہ رجحان پورے خاندان میں سرایت کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈسپلن کے حوالے سے ہمیشہ آرمڈ فورسز کی مثال دیتی ہوں اور یہی ڈسپلن اس ادارے کی عزت اور مقام کی اصل وجہ ہے ۔

متعلقہ خبریں