ریڈی اسٹیڈی نو کی ریلیز میں دو دن باقی

July 18, 2019 10:44 am

جدت ویب ڈیسک :: نئی پاکستانی رومانٹک کامیڈی فلم ریڈی اسٹیڈی نو کی ریلیز میں صرف دو دن باقی ہیں۔خوبصورت کہانی اور موسیقی سے سجی ’’ریڈی اسٹیڈی نو ‘‘ 19جولائی کو ریلیز ہوگی۔ ، اسٹار کاسٹ کاکہنا ہے ہلکے پھلکے انداز میں معاشرتی مسائل کا احاطہ کرتی فلم شائقین کی امیدوں پر پورا اترے گی ۔پاکستانی فلموں کے شوقین ہوجائیں تیار، ایک اور فلم دھماکے دار انٹری کیلئے ہے تیار، ریڈی اسٹیڈی نو جمعہ کو سینماگھروں کی زینت بنے گی ۔آمنہ الیاس اور فیصل سیف کے مرکزی کرداروں پر مشتمل کامیڈی فلم کے ٹریلرز شائقین نے خوب پسند کیے ۔
فلم کے اداکاروں اور ڈائریکٹرہشام بن منورنے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا رومانٹک کامیڈی فلم ميں معاشرتی مساٸل کواجاگرکيا گيا ہے ۔ فلم میں سلمان شاہد،اسماعیل تارا،نیئر اعجاز ،زین افضل ،مرحوم احمد بلال اور نرگس رشید بھی مختلف کردارنبھاتے نظر آئیں گے ۔

متعلقہ خبریں