عدنان صدیقی نے ڈرامہ ’’میں نہ جانوں ‘‘کے ٹائٹل سانگ کو دل کی آواز قرار دےدیا

Adnan Siddiqui Actor
July 17, 2019 5:12 pm

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک :اداکار عدنان صدیقی نے ڈرامہ ’’میں نہ جانوں ‘‘کے ٹائٹل سانگ کو دل کی آواز قرار دےدیا۔عدنان صدیقی نے ٹوئٹر پر ڈرامہ ’’میں نہ جانوں ‘‘ کا ٹائٹل سانگ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ گانا ان کے دلی جذبات کی عکاسی کرتا ہے۔اس ڈرامے میں اداکارہ صنم جنگ کےساتھ اداکار زاہد احمد اور عفان وحید مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ عدنان صدیقی کی ہدایتکاری میں بننے والا یہ ڈرامہ آج آن ایئر کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں