قندیل بلوچ قتل کیس کو 3سال مکمل، کیس صرف شہادتوں تک پہنچ سکا

Qandeel Baloch
July 17, 2019 4:57 pm

لاہور جدت ویب ڈیسک : معروف ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کو 3سال مکمل ہو گئے لیکن قتل کا کیس صرف شہادتوں تک ہی پہنچ سکا ۔تفصیلات کے مطابق ماڈل قندیل بلوچ کو تین سال قبل ملتان کے علاقے مظفر آباد میں بھائی وسیم نے دو ساتھیوں کےساتھ مل کر گلا دبا کر قتل کر دیا تھا جس پر مرکزی ملزم وسیم، حق نواز، عبد الباسط، ظفر، اسلم شاہین، عارف اور مفتی عبد القوی کےخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا تاہم تین سال گزرنے کے باوجود بھی ایک ملزم عارف کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا۔وسیم کے علاوہ باقی تمام ملزمان ضمانت پر ہیں جبکہ قتل کا کیس تاحال گواہیوں تک ہی پہنچا ہے، ماڈل کے والدین بھی اپنے بیٹے کو بچانے کےلئے عدالت میں تین بار بیانات بدل چکے ہیں۔واضح رہے کہ ماڈل کو بھائی نے ساتھیوں سمیت مل کر غیرت کے نام پر قتل کر دیا تھا،۔

متعلقہ خبریں