شادی کے نام سے ڈر لگتا ہے ،لیکن بالآخر اس فرض کو نبھانا ہے ‘ ریشم

Resham
June 11, 2019 4:02 pm

لاہور جدت ویب ڈیسک :اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ شادی کے نام سے ڈر لگتا ہے لیکن بالآخر ایک دن اس فرض کو نبھانا ہے ،شوبز میں آئے روز علیحدگی کی خبروں کے رجحان کی وجہ سے خوف میں مبتلا رہی ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ ریشم نے کہا کہ شوبز میں علیحدگی کی خبریں نہ سنتی تو شاید بہت پہلے شادی کر چکی ہوتی ۔لیکن ایک دن شادی تو کرنی ہے اور مجھے جب بھی اچھا جیون ساتھی ملا اس میں تاخیر نہیں کروں گی ۔اداکارہ نے کہا کہ شادی کے بعد میاں بیوی کے درمیان ہم آہنگی سے پر سکون زندگی گزاری جا سکتی ہے ۔

متعلقہ خبریں