شمعون عباسی کی ’درج‘ کو دنیا بھر میں ریلیز کرنے کی تاریخ مل گئی

May 15, 2019 5:38 pm

جدت ویب ڈیسک ::پاکستانی اداکار شمعون عباسی کی فلم ’درج‘ کا پہلا ٹریلر چند روز قبل مداحوں کے ساتھ شیئر کیا گیا تھا، جس کی ریلیز ہونے کی تاریخ کا اب اعلان کردیا گیا۔
فلم رواں سال 11 اکتوبر کو دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔درج امریکا، برطانیہ، کینیڈا، یو اے ای، کویت، بحرین، عمان اور قطر میں ریلیز ہوگی۔
اس فلم کی کہانی پنجاب سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں اور لاپتہ افراد کی تلاش پر مبنی ہے۔’درج‘ کی ہدایات بھی شمعون عباسی نے دی ہے، جب کہ انہوں نے اس کی کہانی بھی لکھی ہے۔
فلم کی کاسٹ میں جہاں خود شمعون عباسی ایکشن دکھاتے نظر آئیں گے، وہیں ان کے ساتھ مائرہ خان، شیری شاہ، نعمان جاوید اور دیگر اداکار شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں