مختصر عرصے میں اپنی صلاحیتوں کی بدولت شوبز انڈسٹری میں شہرت حاصل کی ‘زارا ملک

Zara Malik
April 15, 2019 3:57 pm

لاہور جدت ویب ڈیسک :اداکارہ و ماڈل زارا ملک نے کہا ہے کہ میں زیادہ تر ماڈلنگ کے شعبے میں مصروف ہوں ،حال ہی میں سنگا پور میں کمرشل میں حصہ لینے کے بعد واپس آئی ہوں ۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ جب میں نے اپنے فنی کریئر کی شروعات کی تھی تو مجھے یقین تھا کہ میں ضرور شوبز انڈسٹری میں اپنی جگہ بنا لوں گی اور خدا کا شکر ہے کہ میں نے مختصر عرصے میں اپنی صلاحیتوں اور محنت کی بدولت شوبز انڈسٹری میں وہ مقام حاصل کر لیا ہے جو کسی بھی فنکار کے لئے باعث راحت ہوتاہے ۔زارا ملک نے کہا کہ اب تک میں چار فلموں میں اداکاری کرنے کے ساتھ راحت فتح علی خان کی ایک گانے کی ویڈیو میں بھی بطور ماڈل پرفارم کر چکی ہوں اور میری کامیابیوں کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے ۔

متعلقہ خبریں