ستارہ امتیاز کےلئے نامزدگی پرکچھ لوگوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں ‘ مہوش حیات

Mehwish Hayat
March 17, 2019 5:01 pm

لاہور جدت ویب ڈیسک :اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ جب سے میری ستارہ امتیاز کےلئے نامزدگی ہوئی ہے کچھ لوگوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں اور ان کا حسد اور بغض سامنے آرہا ہے ،میں ایسے لوگوں کےلئے صرف ہدایت کی دعا ہی کر سکتی ہوںاور تجویز دوں گی کہ محنت کر کے مقابلے کی دوڑ میں شامل ہوں ۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ اس سے پہلے بھی فنکاروں کو ایوارڈز ملتے رہے ہیں لیکن کبھی اس طرح تنقید نہیں کی گئی ، اگر حکومتی سطح پر میری فنی خدمات کا اعتراف کیا گیا ہے تو اس پر لوگو ں کو اپنا منہ نہیں پیٹنا چاہیے ، آسمان پر تھوکنے سے تھوک واپس اپنے منہ پر ہی آتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ جو لوگ میرے خلاف مہم کا حصہ ہیں میں ان کےلئے صرف ہدایت کی دعا ہی کر سکتی ہوں اور میری تجویز ہے کہ وہ تنقید کرنے کی بجائے محنت اور لگن سے کام کریں اور آئندہ برس وہ بھی اس ایوارڈ کے لئے نامزد ہوں جس پر مجھے خوشی ہو گی ۔

متعلقہ خبریں