صرف میزبانی کرنا چاہتی تھی لیکن ڈرامہ سیریلز میں بھی کام کرنے کا موقع مل گیا‘ ماریہ خان

Maria Khan
March 13, 2019 3:31 pm

لاہور جدت ویب ڈیسک :اداکارہ ماریہ خان نے کہا ہے کہ میرا بنیادی تعلق کوئٹہ سے ہے جہاں سے شوبز کی دنیا میں آنا مشکل کام تھا،آغاز میں صرف میزبانی کرنا چاہتی تھی لیکن ڈرامہ سیریلز میں بھی کام کرنے کا موقع مل گیا،والد شوبز میں آنے کے مخالف تھے البتہ والدہ نے بھرپو رسپورٹ کیا ۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ ماریہ خان نے کہا کہ کوئٹہ سے نکل کر کراچی اور لاہور میں بننے والی ڈرامہ سیریلز میں کام کیا جبکہ ایک برٹش فلم میں بھی اداکاری کی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈرامہ سیریل ’’ایک بیٹی ایک کہانی ‘‘میں مجھے اپنا کردار بہت پسند ہے کیونکہ وہ ایک انتہائی مشکل کردار تھا اور اس کے لئے میں نے بہت محنت کی یہ کردار مجھے ہمیشہ یاد رہے گا ۔انہوںنے کہا جب تک والد ، بھائی اور شوہر کی سپورٹ نہ ہو خاتون کے لئے شوبز میں کامیابی حاصل کرنا مشکل ہوتا ہے۔شادی کے حوالے سے سوال کے جواب میں ماریہ خان نے کہا کہ فی الوقت اس بارے میں نہیںسوچا مگر جو بھی شخص میری زندگی میں آئے وہ نیک اورمخلص ہونا چاہیے ۔

متعلقہ خبریں