مجھے تمغہ امتیازدینے کا مطلب ہے میں اچھا کام کررہی ہوں‘ مہوش حیات

Mehwish Hayat
March 13, 2019 3:08 pm

کراچی جدت ویب ڈیسک :اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ ان کے لیے تمغہ امتیاز کا اعلان کیے جانے کامطلب ہے کہ وہ انڈسٹری میں اچھاکام کررہی ہیں۔اداکارہ مہوش حیات کو انٹرٹنمنٹ انڈسٹری میں گراں قدر خدمات انجام دینے کے لیے پاکستان کے چوتھے بڑے سول اعزاز تمغہ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ مہوش حیات نے اتنا بڑا اعزاز اپنے نام کیے جانے کے اعلان پر کہا میں یہ خبر سن کر بے حد خوش ہوں کہ صدر پاکستان نے مجھے اتنے بڑے سول اعزاز سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اتنا بڑا سول اعزاز ملنے کا مطلب ہے کہ میں یقیناً انڈسٹری میں کچھ اچھا کررہی ہوں اس لیے مجھے یہ اعزاز دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں