پریانکا چوپڑا کی خوبصورتی کار از دیسی ٹوٹکا’’ہلدی ماسک ‘‘ ہے

Priyanka Chopra
March 13, 2019 2:59 pm

ممبئی جدت ویب ڈیسک :حال ہی میں پریانکا چوپڑا رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئیں مگر انہوں نے شادی کے موقع پر میک اپ کے لیے مصنوعی کاسمیٹکس کے استعمال کے بجائے ایک دیسی ٹوٹکا استعمال کیا۔ اس کے بعد معلوم ہوا کہ پریانکا کے چہرے کی خوبصورتی، بشاشت اور تازگی کا راز اس سادہ سے ٹوٹکے میں پنہاں ہے۔مقامی سطح پر اس ٹوٹکے کو ہلدی ماسک کا نام دیا جاتا ہے۔ پریانکا باقاعدگی کے ساتھ اس گھریلو ٹوٹکے کو استعمال کرتی ہیں جس نے ان کے قدرتی حسن کو اب تک برقرار رکھا ہے۔پریانکا چوپڑا کے اس ’’محیر العقول‘‘ ٹوٹکے کی تیاری میں ایک بڑا چمچ ہلدی، اسی کی مقدار میں گندم کا آٹا، لیموں کا جوس ایک چمچ، دہی ایک چمچ اور عرق گلاب کے چند قطرے استعمال ہوتے ہیں۔ان تمام اجزائ کا ایک پیسٹ بنائیں اور اسے 15 سے 20 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ اس کے بعد اسے چہرے پر لیپ کر لیں اور تھوڑی دیر بعد گرم پانی سے دھو لیں۔

متعلقہ خبریں