بھارتی میڈیا نے ماہرہ خان کو ڈزنی پرنسیس قرار دیدیا

February 14, 2019 2:34 pm

ممبئی ( جدت ویب ڈیسک ) بھارتی میڈیا میں ایک بار پھر ماہرہ کے حسن کے چرچے جاری ہیں اور انہیں ڈزنی پرنسیس قرار دیا جارہا ہے ،حال ہی میں ماہرہ خان نے پاکستانی فلم انڈسٹری میں گراں قدرخدمات انجام دینے پر ڈسٹنکٹیو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔ایوارڈ تقریب میں ماہرہ آسمانی رنگ کے جھلمل کرتے لباس میں بے حد خوبصورت نظرآئیں ، ماہرہ کے خوبصورت لباس اور سٹائل کے چرچے جہاں پاکستانی میڈیا میں رہے وہیں بھارتی میڈیا نے بھی ان کی حسن کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ملا دئیے ۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ ماہرہ خان ہمیشہ ہی اپنے سٹائل اورخوبصورتی سے اپنے چاہنے والوں کو مسحورکردیتی ہیں۔پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے چاہنے والے پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی ہیں۔

متعلقہ خبریں