ترکی کے لوگ بہترین میزبان ہیں،انکی محبت سے دلی خوشی ہوئی ہے احسن خان

Ahsan Khan Dramas
January 14, 2019 5:37 pm

لاہور جدت ویب ڈیسک :معروف اداکار احسن خان نے کہاہے کہ ترکی میں ڈرامہ سیریل الف کی ریکارڈنگ کے دوران احساس ہوا کہ یہاں کے لوگ بہترین میزبان بھی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں اس وقت اداکارہ کبری خان کے ساتھ ڈرامہ سیریل الف کی ریکارڈنگ میں حصہ لے رہا ہوں اور جیسے ہی مجھے فرصت ملی تو میں استنبول کے بازاروں میں شاپنگ کرنے جائوں گا ۔انہوں نے کہا کہ ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ کے دوران ترکی کے لوگوں نے جس قدر محبت اور اپنایت کا اظہار کیا ہے اس سے مجھے بڑی دلی خوشی ہوئی ہے اور یہاں کے لوگوں سے مل کر احساس ہوتا ہے کہ ترکی کے لوگ نہ صرف پاکستان سے والہانہ محبت کرتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ پاکستان سے آئے لوگوں کی بھرپور انداز میں مہمان نوازی بھی کرتے ہیں ۔احسن خان نے کہا کہ مجھے ترکی کے صاف ستھرے ماحول نے بڑا متاثر کیا ہے اور مستقبل میں جب بھی موقع ملا تو تفریح کی غرض سے ترکی گھومنے ضرور آئوں گا۔

متعلقہ خبریں