بگ بینگ انٹرٹینمنٹ کی نئی ڈرامہ سیریل’’چیخ‘‘کا پہلا پوسٹر اور چوتھا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا۔

December 29, 2018 11:28 am

جدت ویب ڈسیک ::بگ بینگ انٹرٹینمنٹ کی نئی ڈرامہ سیریل’’چیخ‘‘کا پہلا پوسٹر اور چوتھا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا۔اس سیریل کی کہانی زنجبیل عاصم شاہ نے تحریر کی ہے جس کے پروڈیوسر فہد مصطفے ،ڈاکٹرعلی کاظمی جبکہ ڈائریکٹر بدر محمود ہیں۔  ڈرامے میں خواتین سے وابستہ ایک اہم سماجی مسئلے کی نشاندہی کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ ڈائریکٹر بدر محمود کے سابقہ سیریل’ایسی ہے تنہائی‘نے بھی شاندار کامیابی حاصل کی ہے جبکہ دوسری طرف صبا قمر بھی’باغی‘ کے بعد یہ اہم پراجیکٹ ہے جسے وہ اپنے کیریئر کے لئے بہت اہم قرار دے رہی ہیں۔ڈرامے میں صبا قمر لیڈ رول کررہی ہیں جن کے مقابل بلال عباس ہیں۔ کاسٹ میں شامل دیگر فنکاروں میں نور الحسن، اعجاز اسلم اور عزیقہ ڈینئل قابل ذکر ہیں۔

متعلقہ خبریں