شاہ رخ خان بھی ”می ٹو“ مہم پر بول پڑے

Shah Rukh Khan
December 29, 2018 12:11 am

ممبئی: جدت ویب ڈیسک : بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے می ٹومہم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی اہلیہ گوری خان اوراپنے ساتھ کام کرنے والی خواتین کی بہت عزت کرتا ہوں‘شاہ رخ خان نے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں بالی ووڈ میں چل رہی ’می ٹو‘ مہم پر بات کرتے ہوئے کہا میں تین چیزوں پر یقین رکھتا ہوں عزت، عزت، اورعزت۔‘کنگ خان نے کہا عزت کا مطلب ہوتا ہے برابری، میرا مطلب سوشل میڈیا پرچلنے والے ’ہیش ٹیگ والی برابری‘ نہیں بلکہ میری خواتین دوستوں کوبھی میری کمزوریوں سے متعلق پتہ ہونا چاہئے، میں اپنی بیوی اوراپنے ساتھ کام کرنے والی خواتین کی بہت عزت کرتا ہوں۔

متعلقہ خبریں