دوبارہ سے تھیٹر پر واپس آرہی ہوں ‘اداکارہ نیہا بلوچ

Neha Baloch
December 28, 2018 9:30 pm

لاہور جدت ویب ڈیسک : اداکارہ نیہا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکار دنیا میں امن کے سفیر ہوتے ہیں ، میں جہاں پر بھی میں جاتی ہوں تو پاکستانی ثقافت کو اجاگر کرنا میری ترجیحات میں سرفہرت ہوتا ہے ۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے فلم ، ٹی وی اور اسٹیج پر بھرپور انداز میں کام کیا ہے مگر جس قدر بھرپورپذیرائی اسٹیج پر ملتی ہے اس کا اپنا ہی مزہ ہے اس لیے میں اسٹیج کو زیادہ ترجیح دیتی ہوں۔ انہوںنے کہاکہ میں مسلسل مصروفیات کی وجہ سے تھکاوٹ کا شکار ہو گئی تھی اور اسی لیے میں نے کچھ وقت کے لئے بریک لی تھی تاہم اب میں دوبارہ سے تھیٹر پر واپس آرہی ہوں ۔

متعلقہ خبریں