فرنگی ملاح بالی ووڈ کا انوکھا ترین کردار ہے،عامر خان

November 8, 2018 2:00 pm

ممبئی جدت ویب ڈسیک ::: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نےفلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ میں اپنے کردار فرنگی ملاح کو بالی ووڈ کا انوکھا ترین کردار قرار دے دیا۔عامر خان نے کہا مجھے یقین ہے کہ شائقین اسکرین پر فرنگی ملاح کو دیکھ کر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہیں گے یہ کیسے ایسا کرسکتاہے ، یہ اچھا انسان نہیں، بہت خطرناک ہے اور ایسے انسان کو آپ کبھی بھی دوست کے روپ میں اپنے آس پاس دیکھنا نہیں چاہیں گے۔ شائقین کے لیے مجھے اس کردار میں دیکھنا بہت ہی چیلنجنگ ہوگا کیونکہ میں نے پہلے کبھی ایسا کردار ادا نہیں کیا۔عامر خان نے فرنگی ملاح کے کردار کا ہالی ووڈ کے مقبول ترین کردار جیک اسپیرو سے موازنہ کرنے پر کہا دونوں کردار کسی حد تک ایک دوسرے سے ملتے ہیں، دونوں بدمعاش ہیں، لیکن مجھے یقین ہے جب آپ فرنگی دیکھیں گے تو جیک اسپیرو کو بھول جائیں گے۔
بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن اور عامر خان کی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ ریلیز ہوگئی ہے، فلم میں اپنے کردار فرنگی ملاح کے حوالے سے عامر خان کا کہنا ہے کہ یہ کردار ان کے کیریئر کا مشکل ترین کردار ہے، میں نے ہندی سینما کی تاریخ میں ایسا کردار کبھی نہیں دیکھا جو بالکل بھی ’ہیرو‘ جیسا نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں