جڑواں شہروں میں موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی رنگا رنگ فیشن شو سجا لیا گیا

November 8, 2018 11:40 am

جدت ویب ڈسیک ::جڑواں شہروں میں موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی رنگا رنگ فیشن میلہ سجا لیا گیا ، مادلز نے دیسی بدیسی ملبوسات میں ریمپ پہ ایسے جلوے بکھیرے کہ دیکھنے والے دیکھتے رہ گئے ، محفل میں پاک چین دوستی کے دلکش رنگ بھی خوب نظر آئے ۔اسلام آباد میں سجا ٹھنڈے موسم کے گرم مشرقی ملبوسات اور عروسی جوڑوں کا فیشن شو منعقد ہوا جہاں حسین جلووں نے تو دھنک کا سماں باندھ دیا۔دلفریب پہناوے ، دلربا ادائیں اور حسیناؤں کا جھرمٹ بھی خوب تھا تو میل ماڈلز کی انٹری کے بھی کیا ہی کہنے تھے ، ماڈلز کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں اس طرح کے اور ایونٹس ہونے چاہئیں۔ بلکہ میں لڑکیوں کو ایپریشئیٹ بھی کروں گی ۔ریمپ پر چینی کلچر کے تڑکے نے تو دیسی ماڈلز کے رنگ ڈھنگ ہی بدل ڈالے ساتھ میں لوک گیت پرفارمینس نے تو ایونٹ کو جیسے چار چاند ہی لگا دیئے ہوں ۔دیدہ زیب پہناوے اور ماڈلز کے دلفریب جلوے اس پر من موہنی ادائیں، لگتا ہے ریمپ پر حسن کے رنگوں کی برسات ہورہی ہے

متعلقہ خبریں