فلموں میں کام کرنےکی پیشکش ہو رہی ہے لیکن گلوکاری تک محدود رہوں گا ‘ عارف لوہار

Arif Lohar
November 7, 2018 11:30 pm

لاہور جدت ویب ڈیسک :نامور گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہو رہی ہے لیکن میں نے خود کو گلوکاری تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں فلموں میں کام کیا ہے لیکن میرے لئے یہ تجربہ بہتر نہیں رہا اس لئے خود کو گلوکاری تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ میں خود کو بطور اداکار موزوں نہیں سمجھتا اس لئے میرا جو اصل فن ہے اس پر بھرپور توجہ دے رہا ہوں ۔عارف لوہار نے مزید کہا کہ جب تک زندگی ہے میں اپنے والد عالم لوہار کی میراث کو لے کر آگے بڑھوں گا کیونکہ یہی میری اصل پہچان ہے ۔

متعلقہ خبریں