اداکار احسن خان بہترین آئیکون ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب

Ahsan Khan Actor Pakistan
May 16, 2018 4:30 pm

لاہور جدت ویب ڈیسک : معروف اداکار احسن خان بہترین آئیکون ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اداکار احسن خان کو اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بہترین آئیکون ایوارڈ دیا ۔ اس حوالے سے احسن خان نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے ایک سال کے دوران بہترین اداکاری پر چار مختلف ایوارڈز سے نوازا گیا ہے جو میرے لیے باعث مسرت ہے ۔ایوارڈ جیتنے کے بعد مجھ پر اور بھی ذمے داریاں بڑھ گئی ہیں کہ میں پہلے سے بہتر اداکاری کا مظاہرہ کروں ۔

متعلقہ خبریں