سونم کپو ر 6 مئی کو معروف تاجر آنند آہو کے ساتھ رشتہ ازدواج مےں بندھ جائےں گی

Sonam Kapoor Bollywood
April 16, 2018 4:34 pm

ممبئی جدت ویب ڈیسک : بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور رواں سال مئی میں رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی جس کے لیے شادی کی تاریخ اور مقام کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ادکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کی شادی کے بعد اب بالی ووڈ انڈسٹری میں خبریں زیر گردش ہیں کہ سونم کپور معروف تاجر آنند آہوجا کے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے جارہی ہیں جس کے لیے شادی کی تاریخ اور مقام کا اعلان دیا گیا ہے بھارتی میڈیا میں گذشتہ کئی ہفتوں سے سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی تھیںبھارتی میڈیا کے مطابق سونم کپور رواں سال 6 مئی کو رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی، شادی کی مرکزی تقریب بھارت کے شہر ممبئی میں 6 اور 7 مئی کو سجے گی جس کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں اور مداح بھی اداکارہ کی شادی کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔ واضح رہے کہ سونم کپور نے ہمیشہ اپنے دوست آنند سے متعلق بات کرنے سے گریز کیا تاہم ان کا یہ رویہ کچھ عرصے تک برقرار رہا اس کے بعد سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی تصاویر نے ساری حقیقت خود بیان کر دیں

متعلقہ خبریں