امیتابھ بچن کی فلم ’’102 ناٹ آوٹ‘‘ کے نئے گیت کی جھلک جاری

Amitabh Bachchan
April 16, 2018 4:18 pm

ممبئی جدت ویب ڈیسک :بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن کی فلم ’’102 ناٹ آوٹ‘‘ کے نئے گیت کی جھلک جاری کر دی گئی ہے۔ غےر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امیتابھ بچن کی فلم ’’102ناٹ آئوٹ ‘‘ کے گانے’’ بدومبا‘‘ کی جھلک جاری کر دی گئی ہے جس میںامیتابھ بچن رشی کپور کیساتھ اپنی ہی آواز میں ریکارڈ کئے گئے گیت پر رقص کررہے ہیں۔ ’’بدومبا‘‘ نامی یہ گیت موج مستی سے بھرپور گیت ہے اس فلم میں امیتابھ ایک 102 سالہ والد اوررشی کپور75سالہ بیٹے کا کردار نبھارہے ہیں۔ فلم کی کہانی عمررسیدہ بیٹے اور والد کی انوکھی کہانی ہے۔ فلم 4 مئی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں