کترینہ کیف ورون دھون کے ساتھ ریموڈی سوزا کی ڈانس فلم میں نظر آئیں گی

Katrina Kaif and Varun Dhawan
April 16, 2018 4:16 pm

ممبئی جدت ویب ڈیسک :بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف ورون دھون کے ساتھ ریموڈی سوزا کی ڈانس فلم میں نظر آئیں گی۔ غےر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریمو ڈی سوزا نے پہلی بار تھری ڈی ڈانس فلم بنائی اور اب وہ فور ڈی اور آئی میکس ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ڈانس فلم بنائیں گے جس میں کترینہ کیف ورون دھون جلوہ گر ہوں گے۔ریمو ڈی سوزا کا کہنا ہے کہ وہ ابھی اس ٹیکنالوجی کو سیکھ رہے ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ اسے مناسب طریقے سے بروئے کار لانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ریمو ان دنوں فلم ’’ریس تھری‘‘ کی ہدایتکاری دے رہے ہیں۔فلم کی کاسٹ میں جیکولین فرنینڈس، سلمان خان، انیل کپور، بوبی دیول، ثاقب سلیم اور ڈیزی شا شامل ہیں۔ فلم15جون کو نمائش کےلئے ےپش کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں