لارا کرافٹ ایک مرتبہ پھر بڑے پردے پر دھوم مچانے کو تیار

March 13, 2018 5:45 pm

جدت ویب ڈیسک ::معروف ویڈیو گیم کردار لارا کرافٹ ایک مرتبہ پھر بڑے پردے پر دھوم مچانے کو تیار ہو گئی ۔ فلم کی سٹار کاسٹ سمیت دیگر شوبز شخصیات نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے ۔
لاس اینجلس کے مقامی تھیٹر میں ایکشن مووی ٹومب ریڈر کے پریمئر کا انعقاد کیا گیا ۔فلم کی کہانی مُہم جُو خاتون کے گِرد گھومتی جو اپنے لا پتہ باپ کی تلاش کیلئے لا تعداد خطرات سے گزرتے ہوئے اپنا مقصد حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے ۔ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم سولہ مارچ کو امریکا سمیت دنیا بھر میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ۔ لاراک کرافٹ کے مرکزی کردار میں جلوہ گر اداکارہ الیشیا ویکانڈر ،والٹر گوگنِز ڈینئیل وہ اور شوبز سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصیات شریک ہوئیں ۔

متعلقہ خبریں