عامر خان کی 53 ویں سالگرہ منائی جائے گی

Amir Khan Bollywood Birthday
March 13, 2018 3:46 pm

ممبئی جدت ویب ڈیسک :بھارتی فلم انڈسٹری کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی 53ویں سالگرہ آج âبدھ کوá منائی جائے گی،اداکار عامر خان 14مارچ 1965ئ کو پیدا ہوئے، انہوں نے اپنی فلمی کیریئر کا آغاز 1973ئ میں فلم ’’یادوں کی بارات‘‘ میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کیا، جب جوان ہوئے تو 1984ئ ان کی پہلی فیچر فلم تھی جبکہ 1988ئ میں فلم ’’قیامت سے قیامت تک‘‘ میں ان کی اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا، جس کے بعد انہیں متعدد فلموں کی پیشکش کی گئی۔انہیں فلموں میں بہترین خدمات پر متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا۔ اداکار عامر خان ان دنوں فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ امیتابھ بچن اور کترینہ کیف شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں