بھالو کے لطف اندوز ہونے کی ویڈیو وائرل

November 4, 2019 7:21 pm

نیویارک: جدت ویب ڈیسک :: امریکا کے مغربی علاقے کولوراڈو میں ہونے والی برفباری سے بھالو کے لطف اندوز ہونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق امریکا کے مغربی علاقے میں گزشتہ دنوں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی جس سے انسان تو انسان بلکہ سردی میں رہنے والے جانور بھی بھرپور انداز سے لطف اندوز ہوئے۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ سیاہ بھالو چلتا ہوا کھلی جگہ پر آیا اور برفباری سے لطف اندوز ہونے گا۔ سوشل میڈیا صارفین نے بھالو کی حرکت کو معصومانہ قرار دیا۔
انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پالتو بھالو کھلے آسمان تلے فٹبال سے کھیل رہا ہے اور برفباری ہورہی ہے۔ویڈیو میں برفباری کے دوران بھالو کی خوشی دیدنی تھی جس کی مالک نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

متعلقہ خبریں