اس ڈش کا نام سنگاپوری رائس کیوں ہے؟کیا مزیدار سنگاپورین رائس گھر پر بنانا چاہیں گے؟

October 30, 2019 7:03 pm

جدت ویب ڈیسک :: چاول تو بہت سے کھائے ہونگے لیکن سنگاپورین رائس کا نام سُنیں تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس کا تعلق سنگاپور سے ہوگا، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہے۔
اگر آپ گوگل پر اس ڈش کو سرچ کریں تو آپ کو زیادہ تر پاکستان میں سنگاپورین رائس بنانے کی ترکیب ملیں گی۔
لیکن اس ڈش کا تعلق کہاں سے ہے اور یہ کیوں اتنی مقبول ہوئی، اس حوالے سے درست معلومات تک رسائی ممکن نہیں ہو پائی۔
اصل میں سنگاپورین رائس نام کی کوئی ڈش دنیا کے کسی بھی ممالک سے تعلق نہیں رکھتی اور اس کا تعلق سنگاپور سے تو بالکل نہیں ہے۔
جنوبی چین میں Hainanese Chicken Rice نامی ایک ڈش تیار کی جاتی ہے، جو بعدازاں سنگاپور کی قومی ڈش سمجھی جانے لگی۔
یہ ڈش بھی چکن اور چاولوں کے ساتھ تیار ہوتی ہے لیکن گزرتے وقت کے ساتھ پاکستان میں اس ڈش کو ایک نئے انداز سے بنانا شروع کیا گیا اور اسے سنگاپورین رائس کا نام دے دیا گیا۔
اب یہ ڈش پاکستان میں بےحد شوق سے بنائی اور کھائی جاتی ہے، جبکہ لوگ اسے کئی تقاریب اور شادیوں میں بھی اپنے پکوانوں کی فہرست میں شامل کرتے ہیں۔ اس لذیذ ڈش کی مزیدار ترکیب یہاں ہے
چکن گریوی کے اجزاء:
چکن ½ کلو بون لیس بوٹیوں میں کاٹ لیں

سویا ساس کھانے کا ایک چمچ

سرکا ایک کھانے کا چمچ

تیل دو کھانے کے چمچ

نمک ½ چائے کا چمچ

لال مرچ ½ چائے کا چمچ

ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ

کالی مرچ ½ چائے کا چمچ

چلی ساس ایک چائے کا چمچ

کیچپ ½ کپ

پانی دو سے تین کھانے کے چمچ
فرائڈ سبزی اور نوڈلز کے اجزاء:
ابلے ہوئے نوڈلز 200 گرام

تیل ایک کھانے کا چمچ

ادرک لمبا کٹا ہوا ایک کھانے کا چمچ

شملہ مرچ لمبی کٹی ہوئی ½ کپ

ہری پیاز کا سفید حصہ کٹا ہوا ¼ کپ

ہری پیاز کا ہرا حصہ کٹا ہوا ¼ کپ

بند گوبھی لمبی کٹی ہوئی ایک کپ

گاجر لمبائی میں کٹی ہوئی ½ کپ

نمک حسب ذائقہ

کالی مرچ حسب ذائقہ

لال مرچ پاؤڈر ½ چائے کا چمچ

تل کا تیل ¼ چائے کا چمچ

سویا ساس دو کھانے کے چمچ

مایو ساس بنانے کے اجزاء:
مایونیز ½ کپ

کیچپ 1/3 کپ

چلی ساس ایک چائے کا چمچ

نمک ایک چٹکی

کالی مرچی ایک چٹکی

چاول:
چاول ½ کلو

نمک ایک چائے کا چمچ

تیل ایک چائے کا چمچ
ترکیب:
چکن گریوی: تیل گرم کرکے چکن شامل کریں، اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں، رنگ تبدیل ہونے تک فرائی کریں، سویا ساس، سرکا، نمک، لال مرچ، کالی مرچ شامل کریں اور اچھی طرح ملائیں، بعدازاں چلی ساس، کیچپ اور تھوڑا سا پانی شامل کرکے تین سے چار منٹ تک پکائیں، تیار ہونے کے بعد اسے ایک پیالے میں نکال لیں۔
فرائڈ سبزی اور نوڈلز: اس ہی پتیلی میں تھوڑا سا تیل ڈالیں اور ساری سبزیاں شامل کرلیں، صرف ہری پیاز کے ہرے حصے کو چھوڑ دیں، سویا ساس، نمک، کالی مرچ، لال مرچ شامل کرکے ایک سے دو منٹ تک فرائی کریں، ابلے ہوئے نوڈلز شامل کریں اور ملائیں، تیل، ہری پیاز کا ہرا حصہ شامل کریں اور دوبارہ ملائیں، تیار ہونے ہر الگ رکھ لیں۔
مایو ساس: ایک پیالے میں مایونیز، کیچپ، چلی ساس، نمک اور کالی مرچ شامل کریں، اچھی طرح ملائیں، مایو ساس تیار ہونے پر چاہیں تو اسے کسی بوتل میں رکھ لیں۔ چاول دو کپ نمک کے ساتھ پکا کر علیحدہ رکھ لیں، اور لہسن اور ہری مرچ کا کاٹ کر الگ سے فرائی کرلیں۔
سجاوٹ: ایک ڈش میں چاول کی تہہ لگائیں، دوسری تہہ فرائی سبزیوں اور نوڈلز کی لگادیں، جس کے بعد سب سے اوپر چکن کی تہہ لگائیں۔
آخر میں مایو ساس اوپر سے ڈالیں اور فرائی کی ہوئی ہری مرچ اور لہسن شامل کرکے گھر والوں کے سامنے پیش کریں۔

Image result for singapuri rice

Hainanese Chicken Rice — فوٹو شٹر اسٹاک

متعلقہ خبریں