بیٹے کےلئےسالگرہ کا تحفہ خریدنے گیا اور غلطی سےکیا لے آیا؟

August 27, 2019 6:51 pm

ریاض جدت ویب ڈیسک ::: سعودی عرب کا شہری اپنے بیٹے کے لیے سالگرہ کا تحفہ خریدنے گیا اور غلطی سے اس کے لیے دو جہاز خرید لیے۔
سعودی شہری کا بیٹا ہوا بازی کا دلدادہ ہے اسی لیے اس کا والد اپنے بیٹے کے لیے جہاز یا اس جیسا کوئی کھلونا خریدنا چاہتا تھا۔
سعودی شہری کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کے لیے ایئر بس کی طرز کا کھلونا طیارہ خریدنے گیا تھا لیکن چونکہ اسے انگریزی صحیح سے نہیں آتی اس لیے وہ بات سمجھ سکا اور نہ سمجھا سکا۔
’انہوں نے مجھ سے طیارے کی نوعیت کے بارے میں کچھ سوالات کیے مگر میں سمجھا کہ وہ مجھے بہترین کھلونا دِکھانا چاہ رہے ہیں اس لیے اتنی تفصیلات پوچھ رہے ہیں۔‘
طیارے کی قیمت کے بارے میں سعودی شہری کا کہنا تھا کہ کھلونے پر قیمت 329 ملین پونڈ درج تھی لیکن میں اسے مقامی کرنسی میں صحیح سے تبدیل نہیں کرسکا، ہاں مجھے ایسا محسوس ضرور ہوا تھا کہ یہ قیمت تھوڑی زیادہ ہے لیکن مجھے لگا کہ یہ سب سے اچھا کھلونا ہے اس لیے قیمت تھوڑی زیادہ ہونے سے کچھ خاص فرق نہیں پڑتا۔‘
آدمی نے امریکی ایکسپریس کو طیاروں کی قیمت ادا کردی اور کچھ مہینے بعد کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ طیارے تیار ہیں۔
سعودی شہری کا کہنا ہے کہ مجھ سے سوال کیا گیا کہ ان جہازوں کو اڑائے گا کون؟ مگر میں سمجھا کہ مجھ سے مذاق کیا جا رہا ہے۔
اب سعودی شہری نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ایک جہاز وہ خود رکھے گا اور ایک اپنے کزن کو دے دے گا۔

متعلقہ خبریں