عزم و ہمت کی مثال خدیجہ صدیقی بیرسٹر بن گئیں

July 27, 2019 11:47 am

لندن: جدت ویب ڈیسک ::شاہ حسین نامی شخص کے قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہونے والی حوصلہ مند پاکستانی خاتون خدیجہ صدیقی بطور پروفیشنل بیرسٹر بن گئیں۔
تفصیلات کے مطابق لندن سے رواں برس 13 جولائی کو بار کی ڈگری حاصل کرنے والی خدیجہ صدیقی نے بتایا کہ آج سے وہ بطور پروفیشنل بیرسٹر فرائض انجام دیں گے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’الحمداللہ!! مجھے بار کی طرف سے کال موصول ہوئی جس کے بعد میں باقاعدہ بیرسٹر بن گئی‘‘۔یاد رہے کہ خدیجہ صدیقی نے لندن کے سٹی لا اسکول سے اپنی بار کی ڈگری رواں ماہ مکمل کی۔ انہوں نے 12 امتحانات میں امتیازی نمبر حاصل کیے اور بیرسٹر بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
یاد رہے کہ انہوں نے ایل ایل بی (وکالت) کی ڈگری یونیورسٹی آف لندن سے مکمل کی تھی۔ خدیجہ صدیقی نے 6 مارچ 2019 کو سماجی رابطےکی ویب سائٹ پر اپنی تصویر شیئر کر کے بتایا کہ انہوں نے بھی یونیورسٹی آف لندن سے لاء کی ڈگری حاصل کرلی، اس کے بعد انہوں نے مزید تعلیم کے لیے سٹی لا اسکول میں داخلہ لیا۔

متعلقہ خبریں