کراچی میں میٹرک نتائج کا اعلان ، لڑکیوں نے میدان مار لیا، لڑکے کوئی پوزیشن حاصل نہ کرسکے۔

July 25, 2019 7:16 pm

جدت ویب ڈیسک ::کراچی میں میٹرک نتائج کا اعلان ہو گیا جس میں لڑکیوں نے میدان مار لیا ۔ کسی بھی گروپ میں لڑکے کوئی پوزیشن حاصل نہ کرسکے۔
سائنس گروپ ہو یا آرٹس گروپ یا پھر اسپشل اسٹوڈنٹس تمام گروپس میں لڑکیوں نے میدان مار لیا۔ سائنس گروپ میں پہلی پوزیشن سیدہ فضا قادری نے 797 نمبر حاصل کی۔ دوسری پوزیشن طوبی باسط نے 795 لیکر حاصل کی۔ 794نمبر حاصل کرکے والیہ نور نے تیسری پوزیشن سمیٹی۔
پوزیشن ہولڈرز طالبات کا کہنا تھا کہ لڑکیاں لڑکوں کے مقابلے میں زیادہ لگن سے پڑھتی ہیں۔چئیرمین میٹرک بورڈ بھی لڑکوں کے امتحانی نتائج سے مطمئن نہیں۔میٹرک امتحانات میں ایک لاکھ اکسٹھ ہزار آٹھ سو بیاسی طلباء نے حصہ لیا ، کامیابی کا تناسب اڑسٹھ فیصد رہا۔

متعلقہ خبریں