زیبیسٹ یونیورسٹی سندھ کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے ، وحیدہ مہیسر

February 14, 2019 1:20 pm

کراچی جدت ویب ڈیسک :زیبیسٹ یونیورسٹی کے زیر اہتمام اسکلڈ گریجویشن تقریب منعقد کی گئی جس میں سندھ کے مختلف شہروں کے طلبا میں یونیورسٹی کی جانب سے سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔
تقریب کا مقصد ہونہار طلبہ کی نہ صرف حوصلہ افزائی کرنا ہے بلکہ نوکری کے لیے بہتر مواقع بھی فراہم کرنا ہے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر زیبیسٹ یونیورسٹی وحیدہ مہیسر کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں زیبیسٹ یونیورسٹی کے پانچ کیمپس ہیں جس میں ہزاروں کی تعداد میں طلبہ ہر سال ٹیکنیکل اور ڈویلپمنٹ پروگرام میں تربیت لیتے ہیں۔سندھ میں یہ ایک واحد ادارہ ہے جو طلبہ کو کام کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔تقریب میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو،صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ، یونیورسٹی انتظامیہ اور دیگر نے شرکت کی

زیبیسٹ یونیورسٹی سندھ کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے ، وحیدہ مہیسر

زیبیسٹ یونیورسٹی کے زیر اہتمام اسکلڈ گریجویشن تقریب منعقد کی گئی جس میں سندھ کے مختلف شہروں کے طلبا میں یونیورسٹی کی جانب سے سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔تقریب کا مقصد ہونہار طلبہ کی نہ صرف حوصلہ افزائی کرنا ہے بلکہ نوکری کے لیے بہتر مواقع بھی فراہم کرنا ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر زیبیسٹ یونیورسٹی وحیدہ مہیسر کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں زیبیسٹ یونیورسٹی کے پانچ کیمپس ہیں جس میں ہزاروں کی تعداد میں طلبہ ہر سال ٹیکنیکل اور ڈویلپمنٹ پروگرام میں تربیت لیتے ہیں۔سندھ میں یہ ایک واحد ادارہ ہے جو طلبہ کو کام کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔تقریب میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو،صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ، یونیورسٹی انتظامیہ اور دیگر نے شرکت کی

Posted by Daily Jiddat Karachi on Thursday, February 14, 2019

متعلقہ خبریں