شادی کی تقریب میں شریک سات بچیوں کے ہاتھ مہندی لگانے سے جل گئے

December 28, 2018 2:46 pm

جدت ویب ڈسیک ) اوکاڑہ میں شادی میں آئی فیملیز کی سات بچیوں کے ہاتھ مہندی لگانے سے جل گئے۔ متاثرہ بچیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مہندی میں کوئی ایسا کیمیکل ڈالا گیا جس کے باعث ہاتھوں پر مہندی لگانے سے ہاتھ جل گئے۔ واقعہ کیخلاف مقامی پولیس اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

متعلقہ خبریں