تین بچے پیٹ کے کیڑوں کی دوا پینے کے بعد چل بسے

July 23, 2017 5:36 pm

مانسہرہ جدت ویب ڈیسک منڈا بھچھا میں 3 بچے پیٹ کے کیڑوں کی دوا پینے کے بعد چل بسے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق مانسہرہ کے علاقے منڈا بھچھا میں 3 بچوں اور والد کی حالت پیٹ کے کیڑوں کی دوا پینے سے غیر ہوگئی ¾تینوں بچے کچھ ہی دیر میں زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ والد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 7سالہ سجاد ، 10 سالہ رمشا اور 14 سالہ سکینہ شامل ہیں ۔پولیس کے مطابق اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔

متعلقہ خبریں