قدیم مایا کیلینڈر کے مطابق کیا آئندہ ہفتے دنیا ختم ہوجائے گی؟

June 16, 2020 3:24 pm

مصنف - Zara shah

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ  : قدیم مایا کیلینڈر کے مطابق کیا آئندہ ہفتے دنیا ختم ہوجائے گی؟ امریکا میں نام نہاد ماہرین فلکیات اور سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ قدیم تہذیب کے متنازع ’مایا‘ کیلینڈر کے مطابق دنیا رواں ماہ 21 جون کو ختم ہوجائے گی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مایا تہذیب کے رہ جانے والے ایک متنازع کیلینڈر میں 8 سال قبل جو دعویٰ کیا گیا تھا کہ 21 دسمبر 2012 کو قیامت آنے والی ہے، اس کا مطلب سال 2012 نہیں بلکہ 2020 تھا، اس طرح آئندہ ہفتہ یعنی 21 جون دنیا کا آخری دن ہوگا اس کے بعد سب کچھ ختم ہوجائے گا۔
امریکا کے مختلف ممالک میں سوشل میڈیا پر دنیا کے اختتام کی پیش گوئیاں کی جارہی ہیں اور اسے تیزی سے پھیلایا بھی جارہا ہے، نام نہاد ماہرین فلکیات اور سائنسدانوں نے جارجین، جولین اور مایا تہذیت کے کیلینڈر کا موازنہ کرکے یہ بات اخذ کیا کہ قدیم مایا کیلینڈر کے مطابق دنیا کے خاتمے کی اصل تاریخ 21 جون 2020 بنتی ہے۔
سازشی تھیوری پر یقین رکھنے والے سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ 21 دسمبر 2012 میں دنیا کے خاتمے کی پیش گوئی ٹھیک تھی کیوں کہ مایا کیلینڈر کا جارجین اور جولین کیلنڈر سے موازنہ کیا جائے تو وہ سال 2012 نہیں بلکہ 2020 بنتا ہے۔خیال رہے کہ مایا تہذیب دور قدیم میں امریکا کے مختلف ممالک میں راج رہنے کے بعد ختم ہوگئی
اسی طرح تاریخ 21 سمبر کے بجائے 21 جون بنتی ہے، ہم مایا کیلنڈر کے حساب سے 2012 میں ہیں جب کہ جارجین کیلنڈر کے مطابق 2020 ہیں۔