July 20, 2017

تیسلا کی نئی الیکٹرک کار شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئی

دبئی جدت ویب ڈیسک تیسلا کی نیو الیکٹرک کار شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ۔ بڑی تعداد میں لوگوں نے کار کے فیچرز میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔ پیٹرول کی بچت، خوبصورتی، آٹو فنکشن ، کلر، ونڈ اسکرین و دیگر خصوصیات کے باعث کار کی خریداری بڑھ گئی۔ تیسلا فرسٹ ریٹیل اسٹور اور سروس سینٹر یو اے ای لانچنگ میں صنعتکاروں، تاجروں اور شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت۔ بزنس مین عدنان اقبال ، محمد احمد بنی ہاشم، ایڈوائزر اکنامک ڈیولمپنٹ میں صنعتکار سلیمان علی، نور حلابی نے کاروں کی مارکیٹ میں الیکٹرک کار کے متعارف ہونے پر ایک اچھی کاوش قرار دیا ہے ۔ سی ای او ایلن مسک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرک کار میں ماڈل (S) (X) اور ماڈل تھری سیفٹی اور سیلف ڈرائیونگ کے لحاظ سے بہترین ہے۔ تیسلا نے آٹومیٹک فیچرز متعارف کرائے ہیں۔ انویسٹرز کار میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں دنیا بھر کے صار فین آن لائن بھی کار بک کرواسکتے ہیں تمام وہیکلز کی پراڈکشن یو اے ای میں ہورہی ہے۔ فری نیچرل ریسورسز اینڈ ونڈ اور پیٹرول کی بھی بچت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تیسلا ماڈل نے زیرو ٹو 100KPH صرف 2.7 سیکنڈ اور ماڈل (X) زیرو ٹو 100KPH 3.1 سیکنڈ ہے۔ برانڈ ایوارڈ وننگ آل الیکٹرک کار ماڈلز ہیں۔

July 16, 2017

موبائل میں انٹرنیٹ استعمال کرنیوالوں کیلئے تشویشناک خبر

لاہور جدت ویب ڈیسک موبائل فون پر انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بْری خبر، پنجاب حکومت نے موبائل انٹرنیٹ سروس پر ساڑھے انیس فیصد ٹیکس لگا دیا۔تفصیلات کے مطابق موبائل فون پر انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین پر پنجاب حکومت نے نیا ٹیکس عائد کردیا۔ اب موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنے والے بھی ٹیکس دیں گے۔ موبائل کمپنیز کی جانب سے صارفین کو ایس ایم ایس کی ذریعے آگاہ کر دیا گیا۔ موبا ئل کمپنیز کی جانب سے جاری کردہ ایس ایم ایس میں بتایا گیا کہ صارفین انٹرنیٹ استعمال کرنے پر ساڑھے انیس فیصد ٹیکس دیں گے۔ موبائل اکاؤنٹ ری چارج کرنے پر ٹیکس کی شرح 14 فیصد سے کم کرکے ساڑھے بارہ فیصد کر دی گئی ہے۔دوسری طرف پی ٹی سی ایل کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس کا اطلاق یکم جولائی سے کیا گیا۔ انٹرنیٹ کے گھریلو استعمال یعنی ڈی ایس ایل اور ای وو رکھنے والے سٹوڈنٹس پیکج کے صارفین 1500 سے زائد کا بل آنے پر ٹیکس ادا کریں گے۔