November 5, 2017

ایپل‘ کے اثاثوںکی قیمت پتہ چلی تو پوری دنیا دنگ رہ گئی۔۔۔جانئے’

 

نیویارک جدت ویب ڈیسک ٹیکنالوجی کی دنیا کی معروف ترین کمپنی ’ایپل‘ کے اثاثوں کی مالیت 1000 ارب ڈالر10 لاکھ 6 ہزار ارب پاکستانی روپے کے قریب جا پہنچی ہے ۔معروف سیلولر اورکمپیوٹر ساز کمپنی ’ایپل‘ کے اثاثوں کی مالیت 1000 ارب ڈالر کے قریب ہوگئی ہے ، رواں سال کے چوتھی ساماہی میں توقع کی جارہی تھی کہ ایپل کا نیا موبائل فون ’’آئی فون ایکس‘‘ مارکیٹ میں آنے کے بعد کمپنی کے اثاثوں میں کمی آسکتی ہے تاہم توقعات کے برعکس کمپنی کے اثاثوں میں حیرت انگیز طور پر اضافہ دیکھا گیا۔ایپل کمپنی کے ایک حصص کی مالیت 3۔7 فیصد اضافے کے بعد بڑھ کر 174۔26 ڈالر ہوگئی ہے ، مارکیٹ کی سرمایہ کاری میں یہ اضافہ تقریبا 32 ارب ڈالر ہے ۔ توقع کی جارہی ہے کہ آنے والے دنوں میں آئی فون ایکس کی فروخت میں تیزی دیکھی جاسکتی ہے کیونکہ کمپنی کا کہنا ہے کہ 2017 میں آئی فون ایکس کے مجموعی طور پر 3 کروڑ سیٹس بنائے جائیں گے ۔

November 3, 2017

لاہور والے تیار ہوجائے ،’’بائیکیا‘‘کا دھماکہ خیز آغاز۔۔۔جانئے

لاہور جدت ویب ڈیسک کراچی اور راولپنڈی میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد لاہور میں بھی بائیکیا کی سروس کا آغاز کردیا گیا۔ دسمبر 2016 سے آغاز کرنے والی منفرد سروس ’’بائیکیا‘‘ (Bykea) کی ایپ آج پاکستان بھر میں تقریباً 5 لاکھ اینڈروئیڈ فونز پر انسٹال ہے جبکہ اسے استعمال کرنے والوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے ۔ خوشی کے اس موقعے پر بائیکیا اگلے دو ہفتے تک اپنے صارفین کو 50 فیصد کی زبردست رعایت فراہم کرے گی جس کے لیے ایپ کے ذریعے پرومو بھی جاری کیا جاچکا ہے ۔اگر آپ اس بارے میں نہیں جانتے تو بتاتے چلیں کہ ’’بائیکیا‘‘ (Bykea) کا مقصد موٹرسائیکل سواری کی کم خرچ، تیز رفتار اور مؤثر سہولت فراہم کرنا ہے ایک ایسی سہولت جو آج پاکستان میں متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے ہر فرد کی اہم ضرورت ہے ۔ بسوں اور ویگنوں کی حالتِ زار آپ کے سامنے ہے ، رکشہ اور ٹیکسی کے کرائے آسمان سے باتیں کررہے ہیں جبکہ کار سواری کی جدید سہولیات بھی متوسط اور نچلے متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے ایک پاکستانی کی پہنچ سے دور ہیں۔ یہی وہ پہلو تھا جو گزشتہ سال ’’بائیکیا‘‘ (Bykea) کی تخلیق کا باعث بنا۔

November 2, 2017

واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر ڈیلیٹ فارایوری ون متعارف کرا دیا

جدت ویب ڈیسک :سماجی روابط کی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر ڈیلیٹ فار ایوری ون متعارف کرا دیا جس کی مدد سے صارفین کسی بھی پیغام کو ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔
واٹس ایپ میں صارفین کی سہولت کیلئے نت نئے فیچرز متعارف کرانے کا سلسلہ جاری ہے اور اب واٹس ایپ کے ڈویلپرز نے ڈیلیٹ فار ایوری ون فیچر متعارف کروایا ہے ۔ صارفین اس فیچر کے ذریعے اپنے ایسے پیغامات کو مٹا سکتے ہیں جو ان کیلئے شرمندگی کا باعث بن سکتے ہیں۔یہ سہولت صرف آئی فون اور اینڈرائڈ پر اس ایپ کے تازہ ترین ورژن کے لیے دستیاب ہے۔یہ فیچر خاص طور پر اُس صورت میں کار آمد ہے جب کوئی پیغام کسی غلط گروپ میں بھیج دیا گیا ہو یا اس پیغام میں کوئی غلطی ہو۔ایسی صورت میں صارف کو پہلے ناپسندیدہ پیغام کو سلیکٹ کرنا ہوگا۔پھر اوپن مینیو میں سے ’ڈیلیٹ فار ایوری ون‘‘ کی آپشن کا استعمال کر نا ہوگا ۔ یاد رکھیے کہ آپ کے پاس یہ فیچر استعمال کرنے کیلئے بہت ہی محدود وقت ہے کسی بھی صارف کے پاس صرف 7 منٹ کا وقت ہو گا کہ وہ اپنا پیغام ڈیلیٹ کر دے۔ سات منٹ کے بعد یہ سہولت ختم ہو جاتی ہے اور اپنا پیغام واپس لینے یا مٹانے کی کوئی صورت باقی نہیں رہتی۔