July 17, 2017

کھیلوں پر آن لائن جوئے کو قانونی شکل دینے کی تیاریاں، جانیے کہاں؟

جدت ویب ڈیسک :ہر غلط کام بھارت میں ہوتا ہے میچ کوئی بھی ہو سٹہ ضرور لگتا ہے بھارت میں کھیلوں پر آن لائن جوئے کو قانونی شکل دینے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔آفیشل کے مطابق وزارت کھیل آن لائن جوئے کو قانونی شکل دینے سے سماجی جذبات کے حوالے سے آگاہ ہے تاہم اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ معیشت کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی بہتری لانے کا باعث بنے گا۔ برطانیہ میں جوئے کے قوانین بہت موثر ہیں اور ہم ان کے سسٹم کو سمجھنے اور ممکنہ طور پر اس کو بھارت میں متعارف کروانا چاہتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت کھیل کے عہدیدار نے بتایا کہ کھیلوں پر آن لائن جوئے کے حوالے سے قانون سازی کیلئے حکومتی عہدیداروں سے غیر رسمی گفت و شنید جاری ہے تاہم وزارت کو اس حوالے سے ڈرافٹ تیار کرنے میں کم از کم 2 سال کا عرصہ لگے گا۔ بھارتی وزیر کھیل اس حوالے سے برطانوی ہم منصب سے معاونت چاہتے ہیں جہاں جوئے کو قانونی حیثیت حاصل ہے۔ بھارتی سپورٹس سیکریٹری انجیٹی سری نواس انگلینڈ میں موجود ہیں اور آن لائن جوئے کو قانونی حیثیت دلوانے کیلئے بات چیت ان کے ایجنڈے میں شامل ہے اور اس حوالے سے یادداشت پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔

July 17, 2017

شعیب ملک اور ہمائمہ ملک کا کیا رشتہ ہے؟ تصویر سوشل میڈ یا پر وائرل

جدت ویب ڈیسک :پاکستان سٹار آل راؤنڈر شعیب ملک اور معروف اداکارہ ہمائمہ ملک کی تصویر سوشل میڈ یا پر وائرل ہو گئی جس پر سوشل میڈ یا صارفین نے دل کھول کر اپنے جذبات کا اظہار کیا ۔ ایک بار پھر دونوں سٹارز کی ایک تصویر سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں انتہائی بے تکلفی کے ساتھ تصویر بنا رہے ہیں ۔سوشل میڈ یا صارفین نے یہ تصویر دونوں ستاروں کی تصویر دیکھ کراپنے جذبات کا اظہار کیا ۔تفصیل کے مطابق شعیب ملک اور ہمائمہ ملک کی دوستی بہت پرانی ہے اور دونوں کی دوستی کا یہ سلسلہ 2014میں تب سامنے آیا تھا جب ہمائمہ ملک نے اپنی بالی ووڈ ڈیبیو فلم ”راجا نٹور لال “کی ریلیز کے بعد ایک نجی پارٹی پر شعیب ملک کو دعوت دی تھی ۔اس دعوت کے بعد جب دونوں ستاروں کی پہلی تصویر منظر عام پر آئی تھی تو میڈ یا پر اس حوالے سے بہت سی خبریں نشر ہوئی تھیں اور میڈ یا کے بعض حلقوں نے تواس دوستی کو ثانیہ مرزا کے لیے درد سر بھی قرار دیا تھا ۔معاملہ یہاں تک آن پہنچا تھا کہ ہمائمہ ملک اور شعیب ملک دونوں کو اپنی دوستی کے بارے میں وضاحت دینا پڑ گئی تھی۔

July 17, 2017

فٹبال ورلڈ کپ 2022 کی میزبانی قطر سے چھیننے کے لیے کوششیں تیز ہوگئیں

جدت ویب ڈیسک :دہشت گردی کی معاونت کا الزام عائد کرکے قطر سے تعلقات منقطع کرنے والے 6 عرب ممالک نے فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فٹبال ورلڈ کپ 2022 کی میزبانی قطر سے واپس لےفیفا کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ فیفا قطر 2022 کی مقامی آرگنائزنگ کمیٹی اور سپریم کمیٹی سے مسلسل رابطے میں ہے جس کا مقصد 2022 میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کا بہترین انعقاد ممکن بنانا ہے۔قطری حکومت کی ورلڈ کپ کے حوالے سے جاری سرگرمیوں سے واقف ذرائع کا کہنا ہے کہ قطری حکومت کو یہ معلوم ہے کہ سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک ورلڈ کپ 2022 کی میزبانی قطر سے چھیننے کے لیے کوششیں کررہے ہیں تاہم انہیں باضابطہ طور پر کوئی خط موصول نہیں ہوا ہے۔سعودی عرب، یمن، موریطانیہ، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے مشترکہ طور پر فیفا کو ایک خط لکھا ہے جس میں اس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ قطر دہشت گردوں کی معاونت میں ملوث ہے لہٰذا اس سے فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لے لی جائے۔ ان ممالک نے فیفا سے مطالبہ کیا کہ وہ فیفا کوڈ کے آرٹیکل 85 کے تحت قطر سے میزبانی چھینے جس کے تحت ہنگامی صورتحال میں اسے ایسا کرنے کا حق حاصل ہے۔ خلیجی ممالک کی جانب سے بھیجے جانے والے خط کی کاپی منظر عام پر نہیں آسکی جب کہ فیفا کا کہنا ہے کہ صدر گیانی انفینٹینو کو فی الحال کوئی خط موصول نہیں ہوا ہے۔

July 16, 2017

سرفرازدھوکہ نہیں دیگا اسلئے انگریزوں نے اپنی ٹیم میں شامل کرلیا

لند ن جدت ویب ڈیسک پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نے انگلینڈ کے نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کےلئے یارکشائر سے معاہدے پر دستخط کردئیے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چمپیئنزٹرافی میں کامیابی حاصل کرنے والی پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کاؤنٹی ٹیم میں آسٹریلوی کھلاڑی پیٹرہینڈز کومب کی جگہ لیں گے۔ہینڈزکومب کو آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کے سلسلے میں ٹریننگ کیمپ میں شرکت کرنا ہے تاہم آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان معاوضے کا تنازع تاحال حل نہ ہوسکا ۔سرفرازاحمد متوقع طور پر ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے 5 میچوں میں یارکشائر کی نمائندگی کریں گے اور انھوں نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے وکٹ کیپرکی ذمہ داریاں سنبھالنے پر خوشی کا اظہار کیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفرازاحمد کو چمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو شکست دینے کے بعد ٹیسٹ ٹیم کا بھی کپتان مقرر کیا تھا۔خیال رہے کہ مصباح الحق دورہ ویسٹ انڈیز کے بعد کرکٹ سے کنارہ کش ہوگئے تھے جس کے بعد سرفراز کو ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ ٹیم کی قیادت کے علاوہ ٹیسٹ کی قیادت بھی تفویض کردی گئی تھی۔انگلش کاؤنٹی یارکشائر اس وقت نارتھ گروپ آف بلاسٹ میں دوسرے نمبر پر موجود ہے جہاں ٹیم نے اب تک ایک میچ میں کامیابی، ایک میں شکست اور ایک میچ برابر کھیلا ہے جبکہ ایک میچ معطل کردیا گیا تھا۔

July 16, 2017

فٹبال اسٹیڈیم کی دیوار گرنے سے آٹھ افراد ہلاک، 49 زخمی

ڈاکار جدت ویب ڈیسک افریقی ملک سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار کے ڈیمبا ڈیئوپ سٹیڈیم میں دیوار گر جانے سے آٹھ افراد ہلاک اور 49 زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ ڈیمبا ڈیئوپ سٹیڈیم میں دو فٹبال ٹیموں کے درمیان کھیلنے جانے والے میچ کے دوران پیش آیا۔حکام کے مطابق سٹیڈیم میں سٹیڈ ڈی بور اور یونین سپورٹو اواکم کے درمیان لیگ کپ کا فائنل میچ ہو رہا تھا جس میں ایکسٹرا ٹائم میں سٹیڈ ڈی بور کی ٹیم نے گول کر کے 2-1 کی برتری حاصل کر لی جو کہ میچ کے اختتام تک محفوظ رہی۔آخری سیٹی بجتے ہی دونوں ٹیموں کے شائقین کی آپس میں لڑائی شروع ہو گئی۔ پولیس نے تماشایئوں کو روکنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا جس سے سٹیڈیم میں افراتفری پھیل گئی اور اسی بھگڈر میں دیوار گر گئی۔میدان سے آنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ دھویں میں دیوار پھلانگنے کی کوشش کر رہے ہیں۔میدان میں ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موجود تھیں۔سٹیڈیم میں موجود چیکا مابا ڈیئوپ، جن کے ایک دوست کی اس حادثے میں موت ہو گئی، نے خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے نے بتایا کہ دیوار اچانک گر گئی اور ہمیں اسی وقت معلوم ہو گیا تھا کہ ہمارے جاننے والوں کی موت ہو گئی ہو گی کیونکہ دیوار سیدھی ان پر گری تھی۔ملک کے صدر میکی سال کے ترجمان نے بتایا کہ سنیگال میں جاری انتخابی مہم اس واقعہ کے بعد معطل رہے گی اور کہا کہ ذمہ داران کو ‘سزا ملنی چاہیے تاکہ ایسا دوبارہ نہ ہو۔

July 15, 2017

ورلڈ کپ 2011: رانا ٹنگا کا حیران کن انکشاف

کولمبوجدت ویب ڈیسک سری لنکا کے عظیم کپتان ارجنا رانا ٹنگا نے ورلڈ کپ 2011 کا فائنل فکس قرار دیتے ہوئے فائنل مقابلے کی فوری طور پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ورلڈ کپ 2011 کو چھ سال بیت چکے ہیں لیکن بھارت کے چیمپیئن بننے کے چھ سال بعد ارجنا رانا ٹنگا نے اس ایونٹ پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا فائنل فکس تھا۔یاد رہے کہ سری لنکا کے سابق کپتان کا یہ بیان سابق عظیم سری لنکن بلے باز کمار سنگاکارا کے بیان کے بعد سامنے آیا ہے جنہوں نے کہا تھا کہ اس بات کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ 2009 کے دورہ پاکستان کی اجازت کس نے دی تھی اور اس بارے میں حکام سے پوچھ گچھ ہونی چاہیے۔2009 میں پاکستان کے دورے پر آنے والی سری لنکن ٹیم پر لاہور میں دہشت گردوں نے حملہ کردیا تھا جس میں چند کرکٹرز زخمی بھی ہوئے تھے اور اس حملے کے بعد پاکستان پر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے۔رانا ٹنگا نے کہا کہ اگر سنگارا دورہ پاکستان کے حوالے سے تحقیقات چاہتے ہیں تو بالکل ٹھیک ہے لیکن پھر میرے خیال میں اس بات کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے کہ 2011 کے ورلڈ کپ فائنل میں سری لنکن ٹیم کو کیا ہوا تھا۔ میرے خیال میں وزیر کھیل کو فٹنس مسائل کے بجائے اس بات پر توجہ دینی چاہیے۔سری لنکا کو 1996 کا ورلڈ کپ جتوانے والے کپتان اس رات ممبئی میں ہونے والے فائنل کے کمنٹری پینل میں موجود تھے اور انہوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کی کارکردگی سے وہ بہت مایوس ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ میں یہ تو نہیں بتا سکتا کہ اس دن کیا ہوا تھا، وقت آنے پر ایک دن اس راز پر سے ثبوتوں کے ساتھ پردہ اٹھاؤں گا لیکن اس سلسلے میں تحقیقات ہونی چاہیے۔2011 میں ممبئی یکے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں سری لنکا اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے مہیلا جے وردنے کی سنچری کی بدولت 275 رنز اسکور بورڈ پر سجائے لیکن پھر گوتم گمبھیر اور کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی شاندار اننگز کی بدولت بھارت نے 28 سال بعد چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔