November 10, 2017

ئیس جماعتوں کا نیا الائنس بن گیا،پاکستان عوامی اتحاد کے سربراہ پرویز مشرف

جدت ویب ڈیسک : تئیس جماعتوں کا نیا الائنس بن گیاپاکستان عوامی اتحاد کی سربراہ پرویز مشرف ہیں سابق صدر پرویز مشرف نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ نئی سیاسی قوت بننے جار رہی ہے وہ جلد پاکستان ہوں گے۔ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ہر دفعہ ایم کیوایم کے معاملے میں ان کا نام آجاتا ہے ایسا نہیں ہو سکتا کہ وہ فاروق ستار کی جگہ لیں۔ پرویز مشرف نے اپنے بیان میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی پر بھی کڑی تنقید کی اور کہا کہ وہ جلد دوسروں کو بھی قائل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گےاور ایک نام سے آگے بڑھیں گے۔ پاکستان عوامی اتحاد کادفتراسلام آبادمیں قائم کیا گیا ہے جبکہ منتظمین کی جانب سے پچیس نومبر کو کنونشن اور دسمبر میں بڑے جلسے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔۔ سابق صدر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی،ن لیگ ملک میں تباہی مچا رہی ہیں،نئی سیاسی طاقت بننی چاہیے،ایم کیو ایم،پی ایس پی ،ق لیگ کو بھی اتحاد میں شمولیت کی دعوت دے دی۔