August 18, 2017

شہید ضیاءالحق کی برسی کل عقیدت واحترام سے منائی گئی

جدت ویب ڈیسک : سترہ اگست 1988۔اندوہناک قومی سانحہ کے شہدا کی برسی عقیدت اور احترام سے منائی گئیشہید صدر کو ان کے لائق ترین رفقا ءکے ساتھ ایک پراسرار سازش کے ذریعے اس طرح اچانک شہید کر دیا گیا کہ دنیا پر حیرت اور عالم اسلام پر سکتہ چھا گیا، کروڑوں مسلمانوں کی دل بے چین ، زبانیں گنگ اور اعصاب منجمد ہوکر رہ گئے صدر مرحوم 17 اگست 1988 ،3 محرم 1409 بروز بدھ کی صبح کو پاک فضائیہ کے طیارے “سی ۔ “130 میں بہاولپور گئے تھے۔ جہاں انہوں نے فوجی یونٹوں کا معائنہ اور نئے امریکی ٹینک کے تجربات کا مشاہدہ کیا، نماز ظہر باجماعت اداکی اور سہ پہر کو 3بج کر 46منت پر، جب وہی طیارہ انہیں اور ان کے رفقا کو لے کر، بہاولپور ائیر پورٹ سے اسلام آباد واپس جانے کے لئے فضاءمیں بلند ہوا ، توصرف پانچ منٹ کے اندر ائیر پورٹ سے 8میل کے فاصلے پر ، بستی لال کمال ، ضلع لودھراں کے حدود میں گر کر پاش پاش ہوگیا ، طیارے میں سوار کل تیس افراد میں سے کوئی زندہ نہ بچ سکا۔ اس اندوہناک قومی سانحہ کا ذکر میڈیا اس طرح چھپاتا ہے کہ جیسے کچھ ہوا نہیں تھا ۔ میں انکی یادداشت بحال کرواتا ہوں ، یہ منافق لوگ شہید ضیاءکی نفرت میں بھول جاتے ہیں کہ اس سانحے میں شہید ضیاءکے ساتھ جوائنٹ چیف آف آرمی سٹاف کمیٹی کے چیرمین جنرل اختر عبدالرحمٰن، چیف آف جنرل سٹاف لیفٹینیٹ جنرل محمد افضال بھی شہید ہوئے تھے۔ نیز طیارے کے عملے کے تمام ارکان سمیت، پاکستانی فوج کے ۳ میجر جنرل، ۵ بریگیڈیئر ، ایک کرنل، ایک اسکواڈرن لیڈر اور ایک نائب صوبیدار بھی ساتھ شہید ہوئے ۔ ان میں صدر شہید کے پریس سیکرٹری بریگیڈیئر صدیق سالک ، ملٹری سیکریٹری بریگیڈیئر نجیب احمد اور صدر کے اے ڈی سی اسکواوڈرن لیڈر راحت مجید صدیقی بھی شامل تھے ۔ اناللہ و انا الیہ راجعون جہاز کی تقریباً ہر چیز جل گئی، لیکن قرآن پاک وہ نسخہ جو سفر میں صدر مرحوم کے ساتھ رہتا تھا اور دو غالباً تفسیر کی کتب جو اس سفر میں انکے ہمراہ تھیں سالم رہیں ۔ غرض! یہ قوم کا نامور سپوت اور پاکستانی بہادر افواج کے قابل فخر ارکان اپنے مدبر سپہ سالار سمیت سب کے سب وردیوں میں تھے، جہاد ہی کے سلسلہ کے اس نیک سفر میں شہادت کی دائمی زندگی سے ہمکنا ر ہوئے ۔

August 18, 2017

ن لیگ ،پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم کا مقدمہ درج

خانیوال جدت ویب ڈیسک خانیوال میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان جھگڑے کا مقدمہ پی ٹی آئی کے 13 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے جبکہ گزشتہ رات لاپتہ ہونے والا شخص رانا بلاول زخمی حالت میں گھر کے باہر سے مل گیا ۔تصادم کے دوران ایک نوجوان جاں بحق  2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔پولیس کے مطابق 14 اگست کو دونوں مقامی سیاسی جماعتوں کی جانب سے ریلی نکالی گئی تھی ، ریلی کے دوران دونوں جماعتوں کے کارکنان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔ خانیوال شہر میں چوک اہلحدیث کے پاس ایک بار پھر دونوں جماعتوں کے کارکنان میں تصادم ہوا ، جس میں ڈنڈوں اور لوہے کی راڈز کا آزادانہ استعمال کیا گیا ، جس کے باعث سیکنڈ ایئر کا طالب علم عامر جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے ایک شخص لاپتہ ہوگیا تھا، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق جھگڑے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے,جو مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں۔

August 18, 2017

سندھ حکومت ، کے ایم سی کے اکاؤنٹس منجمد کا حکم واپس لے لیا گیا

کراچی جدت ویب ڈیسک سندھ حکومت اور میئر کراچی کے درمیان میونسپل کمشنر کراچی کی تعیناتی پر تنازع، سندھ حکومت نے کے ایم سی کے اکائونٹس منجمد کرنے کے بعد بحال کر دیئے ہیںسندھ حکومت کی آئی جی کے بعد میئر کراچی سے بھی پنجہ آزمائی شروع ہو گئی۔ بدر جمیل میندھرو کو میونسپل کمشنر کراچی تعینات کیا لیکن میئر کراچی وسیم اختر نے انہیں چارج لینے نہیں دیا۔ جواب میں وزیر بلدیات جام خان شورو نے کے ایم سی کے تمام اکائونٹس منجمد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ میئر کراچی نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو آگاہ کیا جن کی مداخلت کے بعد کے ایم سی کے اکائونٹس بحال کر دئیے گئے اور بدر جمیل میندھرو کی میونسپل کمشنر کراچی کی حیثیت سے تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔اس ضمن میں میئر کراچی وسیم اخترنے بتایا کہ میونسپل کمشنر کی تعینتاتی پر انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا جبکہ سندھ حکومت کا موقف ہے کہ میونسپل کمشنر کی تعیناتی پر میئر کراچی سے بات کی جائے گی۔

August 17, 2017

مشورہ نہیں کیا گیا،چوہدری نثار کا شکوہ، سینیٹر یعقوب خان مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر منتخب

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک :: سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنماء چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے، نومنتخب پارٹی صدر کی نامزدگی کے لیے مشورہ نہیں لیا گیا۔ کہ اداروں سے ٹکراؤ کا حامی نہیں ہوں اور میرا مؤقف اصولی ہے، پارٹی میں مشاورت کا فقدان ہےچوہدری نثار علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ پارٹی میں مشاورت کا فقدان ہیں اس لیے فیصلوں کی اطلاع ٹی وی چینلز کے ذریعے ملتی ہے، پارٹی کے معاملات طے کرنے کے لیے مشاورت ہونی چاہیے۔مسلم لیگ ن کے رہنماء نے مزید کہا کہ ’’پارٹی میں نئے صدر کی نامزدگی کا مشورہ کسی سیئنر سے نہیں لیا گیا بلکہ یہ خبر ٹی وی کے ذریعے موصول ہوئی کہ سینیٹر یعقوب کو پارٹی کی صدارت سونپی گئی ہےانہوں نے کہا کہ ’’میں اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہوں کہ اداروں سے ٹکراؤ مفاد میں نہیں ہے، اس طرح کی صورتحال سے حالات مزید کشیدگی اختیار کریں گے‘‘۔ چوہدری نثار علی خان نے مزید کہا کہ ظفر علی شاہ جیسا سینئر رہنماء بھی آج نوازشریف کی پالیسیوں پر تنقید کررہے ہیں اور انہیں اب کسی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں نہیں بلایا جاتا۔

 

 

 

August 17, 2017

بیگم کلثوم نواز کے بطور مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے

جدت ویب ڈیسک :۔کاغذات منظور ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف کرمانی نے کہا کہ کلثوم نواز کے خلاف اعتراضات چند اخبارات کے تراشے تھے جس میں الف لیلیٰ کی کہانیاں اور ذاتی خواہشات تھیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے اعتراضات دیکھ کر ہنسی آئی، یہ وہی اعتراضات ہیں جو عمران خان اور اس کا ٹولہ لگاتارہا، الزامات لگانے والوں کے پاس کوئی ثبوت نہیں تھے، اعتراضات لگانے والوں نے قوم کا وقت ضائع کیا، ان لوگوں کو آئینے میں اپنی شکل دیکھنےکی ضرورت ہے۔الیکشن کمیشن آفس میں مسلم لیگ (ن) کے وکلا نے بیگم کلثوم نواز کے کاغذات کے دفاع میں دلائل دیئے جب کہ اس دوران عوامی تحریک، پیپلزپارٹی، تحریک انصاف کے وکلا نے کاغذات پر اعتراضات اٹھائے جس کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے فیصلہ محفوظ کرلیا جو کچھ دیر بعد سنایا گیا۔پاناما کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے بعد قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی اس نشت پر ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہوگا۔این اے 120 پر تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد، مسلم لیگ (ن) کی کلثوم نواز اور میاں نعمان عثمان ان کے کورنگ امیدوار ہیں۔ اس کے علاوہ نشست کے لیے پاکستان عوامی تحریک اور پیپلزپارٹی کے امیدوار سمیت آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیںدوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ کلثوم نواز طبی بنیادوں پر لندن روانہ ہوئی ہیں اور ان کی روانگی کا فیصلہ آخری لمحات میں کیا گیا تاہم وہ تین سے چار روز میں وطن واپس آجائیں گی

August 17, 2017

عمران خان نے بلاول بھٹو کی سیاست ہنسی میں اڑادی

مانسہرہ جدت ویب ڈیسک پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ تیس سال بعد نواز شریف کو نیا پاکستان بنانے کا خیال آگیا ، بلاول سیاست میں نابلد اور بچہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مانسہرہ میں پارٹی ورکرز سے گفتگو میں کیا چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ ماڈل ٹائون کے بے گناہوں کا خون شریف برادران کے گلے کا پھندہ بن جائے گا جنہوں نے تین سالوں سے اس سانحے کی رپورٹ دبائی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ تین بار وزیراعظم رہنے کے باوجود نواز شریف کو نیا پاکستان بنانے کی توفیق نہیں ہوئی تو اب یہ کیسے مان گئے مگر پھر خوشی ہوئی کہ پخر کار ان کو ہمارا نیا پاکستان پسند آگیا کیونکہ نواز شریف نے اداروں کے ساتھ ساتھ ملک کی معیشت کو بھی تباہ و برباد کردیا یہی وجہ ہے کہ وہ اب نئے پاکستان کی بات کررہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پہلے اپنے والد کی کرپشن کا حساب مانگے بلاول بچہ ہے اور سیاست میں نابلد بھی ڈر ہے کہیں مانسہرہ کے جلسہ میں رو ہی نہ پڑے ۔

August 17, 2017

بہترین قوم بنانے کا مشن جاری رہے گا‘کورکمانڈر کراچی شاہد بیگ مرزا

کراچی جدت ویب ڈیسک کھیلوں کے ذریعے نوجوانوں میں قوت برداشت ، اچھی سوچ ، آگے بڑنے کی لگن اور وطن سے محبت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔پاکستان رینجرز نے نوجوانوں کی اصلاح کے لئے کھیلوں کے ذریعے جو مشن شروع کیا ہے اسے جاری رکھا جائے گا کیونکہ کھیل حق و سچ ، امن و محبت ، بھائی چارے و اخوت اور یکجہتی کی علامات ہیں اور اس سے ایک اعلیٰ انسانی صفات کی حامل قوم کو تیار کیا جاسکتا ہے۔ یہ باتیں کور کمانڈر سندھ شاہد بیگ مرزا نے ’’لیاری یوتھ اسپورٹس فیسٹیول کراچی پیس مشن سائیکل ریس ‘‘ کی تقریب تقسیم انعامات میں سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے چیئر مین عابد علی ایڈووکیٹ اور جنرل سیکریٹری اور رینجرز سائیکل ریسوں کے کامیاب ترین چیف آرگنائزر ملک کلیم احمد اعوان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید بھی موجود تھے۔ اس موقع پر کور کمانڈر شاہد بیگ مرزا نے انگشاف کیا کہ وہ عابد علی ایڈووکیٹ اور کلیم اعوان کی حب الوطنی سے بھر پور سرگرمیوں کو ٹیلی وژن میں دیکھتے رہتے ہیں۔کورکمانڈر تقریب میں سائیکلسٹوں اور منتظمین میں گھول مل گئے اور سائیکل ریسوں میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے سائیکلسٹوں بلال بلوچ، سمیر بلوچ اور عدنان بلوچ کو خوب شاباش دی اور ان کے ساتھ فوٹو بنوائے۔ تقریب میں کثیر تعداد میں ٹی وی و فلم اسٹار زنے بھی شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگادیے تقریب میں سائیکل ریس کے اسپانسر ورلڈ گروپ کے محمود ٹرنک والا نے بھی سائیکلسٹو ں اور منتظمین کو کامیاب ترین اور تاریخ ساز سائیکل ریسوں کے انعقاد پر شاندار خراج تحسین پیش کیا۔