دمشق: شام میں امریکا کے جنگی طیاروں نے ایران کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 17 جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے مشرقی علاقے دیر الزور میں امریکی فضائیہ نے ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا کے ٹھکانوں پر بمباری کی، فضائی حملے میں ایران نواز مسلح گروہ کے 14 جنگجو ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ایران نے شام میں امریکی حملوں پر ردعمل نہیں دیا تاہم سابق صدر ٹرمپ کے عالمی جوہری معاہدے سے دستبردار ہو کر اقتصادی پابندی عائد کرنے سے شروع ہونے والی کشیدگی میں امریکا میں نئی حکومت آنے کے بعد بھی کمی واقع نہیں ہوئی ہے۔
شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے امریکی فضائی حملوں میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے 17 جنگجو ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ عراق میں امریکی تنصیبات اوr سفارت خانے پر حملوں کے جواب میں امریکی صدر جو بائیڈن نے ان حملوں کی اجازت دی تھی۔
پینٹا گون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی حملوں میں جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا اور اسلحہ ڈپو تباہ کردیئے گئے۔ شام کی جانب سے امریکی فوج کی کارروائی پر کسی قسم کا تبصرہ سامنے نہیں آیا۔
بین الاقوامی
انڈونیشیا میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی
جکارتہ :: انڈونیشیا میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی۔ مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔
خبرایجنسی کے مطابق بارشوں کے بعد دارالحکومت جکارتہ میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔ اہم شاہراہیں پانی میں ڈوب گئیں۔ املاک کو بھی نقصان پہنچا۔ سیکڑوں افراد نقل مکانی پر مجبور، عارضی پناہ گاہوں میں منتقل ہو گئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے مزید طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔
کابل بم دھماکوں سے گونج اُٹھا، 5افراد جاں بحق ہوگئے
کابل:جدت ویب ڈیسک: افغانستان کے دارالحکومت میں مختلف مقامات پر تین کاروں کو دھماکوں سے اُڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل میں آج مختلف مقامات پر 3 دھماکے ہوئے اور حیران کن طور پر تینوں دھماکوں میں کرولا کار کو نشانہ بنایا گیا۔ تینوں کار میں شہری سوار تھے جب کہ ایک کار میں خاتون سمیت بچے بھی موجود تھے۔ پہلا دھماکا دارالامن روڈ پر ہوا جس میں خوش قسمتی سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم کار میں سوار دو افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں سے ایک حالت نازک ہے جب کہ دوسرا دھماکا کارتہ پروان میں ہوا جس میں خاتون سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ اسی طرح تیسرے دھماکے میں بھی ایک کرولا کار کو نشانہ بنایا گیا جس میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ پولیس نے تینوں کارروائیوں کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تینوں واقعات میں مماثلت کو دیکھتے ہوئے تفتیش کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ دوحہ میں افغان طالبان اور کابل حکومت کے درمیان مذاکرات میں تاحال کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی جب کہ رواں برس جنوری سے تاحال اب تک صرف کابل میں 39 بارودی دھماکے اور 8 مسلح حملے ہوئے ہیں جن میں 51 افراد ہلاک اور 71 زخمی ہوئے۔
ایران نے جوہری پروگرام پر نظرثانی کا عندیہ دیدیا
تہران:جدت ویب ڈیسک: ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ امریکا پابندیاں اٹھائے ہم جوہری پروگرام سے متعلق اقدامات واپس لینے کے لیے تیار ہیں۔ امریکا کی جانب سے ایران سے جوہری معاہدہ میں شمولیت کے اشارہ کے بعد ایران نے بھی معاہدہ کی شرائط پر مکمل عمل درآمد کا عندیہ دیا ہے۔ ٹوئٹر پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ اگر امریکا تمام پابندیاں اٹھا دے تو ایران فوری طور پر جوہری پروگرام سے متعلق تمام اقدامات واپس لے لیگا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے ایران کے سینیئر حکام نے مسئلہ کے حل کے لیے سفارت کاری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تہران امریکا کی جانب سے جوہری معاہدے کی بحالی سے متعلق ڈیل پر غور کررہاہے لیکن امریکا سب سے پہلے خود معاہدے میں واپس آنے کا اعلان کرے۔گزشتہ روز واشنگٹن کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ امریکا ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے تیار ہے۔
بھارتی عدالتیں مسلمانوں کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام
اسلام آباد: جدت ویب ڈیسک: بھارتی عدالتیں مسلمانوں کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہو گئیں جس سے بھارتی بربریت اور سفاکی کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 14 سال گزرنے کے باوجود سمجھوتہ ایکسپریس کے متاثرین کو انصاف ملا نہ دہشت گردوں کو سزا ہوئی، 20 مارچ 2019 کو ریاست ہریانہ میں تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کی عدالت نے سمجھوتہ ایکسپریس بم دھماکے کے مقدمے میں ملوث 4 افراد کو بری کردیا، دھماکوں میں بھارتی فوج کا حاضر سروس کرنل ملوث تھا۔ عدالتی فیصلے میں سوامی آنند، کمل چوہان، راجندر چوہدری اور لوکیش شرما کی بریت کے ثبوت کے فقدان کا حوالہ دیا گیا تھا جن پر این آئی اے نے الزام لگایا تھا، اپریل2018 میں این آئی اے عدالت نے مکہ مسجد دھماکے کے مقدمے میں الزام عائد تمام 11 افراد کو بری کردیا تھا جہاں حیدرآباد میں 6 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
ہزاروں امریکی فوجیوں کا کورونا ویکسین لگوانے سے انکار
واشنگٹن ڈی سی: جدت ویب ڈیسک:امریکا کے ہزاروں فوجیوں نے کورونا ویکسین لگوانے سے انکار کردیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس کو دی گئی بریفنگ کے دوران آرمز فورسز کمانڈ کے سرجن بریگیڈیئر جنرل ایڈورڈ بیلی نے کہا کہ فوج کی بعض یونٹس میں صرف 30 فی صد اہلکاروں نے ویکسین لگانے پر رضا مندی ظاہر کی ہے جب کہ دیگر یونٹس میں یہ تعداد کہیں 50 اور کہیں 70 فی صد ہے۔ ایڈورڈ بیلی نے کہا کہ کورونا ویکسین لگانے پر رضامندی ظاہر کرنے والوں کی یہ تعداد اتنی نہیں ہے جس کی ہم توقع کر رہے تھے، اہلکاروں کی جانب سے سب سے زیادہ یہ سننے کو ملا ہے کہ جب فوج نے اسے خود ویکسین لگانے کے انتخاب کا موقع دیا ہے تو میرا فیصلہ ویکسین نہ لگوانے کا ہے۔ ہم ویکسین سے متعلق اہلکاروں کو ا?گاہی دینے اور انہیں ویکیسین لگوانے پر قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی بربریت سے مزید 3 کشمیری شہید
سری نگر:جدت ویب ڈیسک : بھارتی فورسز نے ایک بار پھرآپریشن کی آڑ میں 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کے نتیجے میں مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ بھارتی فورسزکی جانب سے فائرنگ محاصرے اورآپریشن کی آڑمیں کی گئی جب کہ آپریشن تاحال جاری ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔دوسری جانب فورسز کی جانب سے دوسرے روزبھی مقبوضہ کمشیرکے ضلع پلوامہ اوربڈگام میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ تاہم بڈگام میں بھارتی پولیس کا خصوصی پولیس افسر(ایس پی او) ہلاک جب کہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
فیس بک نے آسٹریلوی میڈیا کی خبریں شیئر کرنے پر پابندی لگادی
سڈنی جدت ویب ڈیسک:سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے آسٹریلوی میڈیا کی خبریں شیئر کرنے پر پابندی لگادی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے قانون متعارف کرایا ہے جس کے تحت آسٹریلوی میڈیا ویب سائٹس کی خبریں اور مواد شیئر کرنے پر فیس بک کو حاصل ہونے والی آمدنی سے ان میڈیا اداروں کو بھی ادائیگی کرنی ہوگی۔اس پر فیس بک نے آسٹریلین صارفین پر پابندی لگادی کہ وہ آسٹریلوی میڈیا کی کسی بھی خبر یا مضمون کو اپنے پیج اور وال پر شیئر نہیں کراسکتے جبکہ آسٹریلوی میڈیا بھی اپنے فیس بک پیجز استعمال نہیں کرسکے گا۔ آسٹریلیا نے فیس بک کے اس اقدام کو طاقت کا بے جا استعمال اور غلط قرار دیا ہے۔فیس بک کو ڈر ہے کہ اگر انہوں نے آسٹریلیا کے اس قانون کو تسلیم کرلیا تو اسے مثال بناتے ہوئے باقی ممالک بھی ایسے قوانین متعارف کرادیں گے۔
پاکستانی کوہ پیما کا بڑا کارنامہ، بڑا اعزاز پاکستان کے نام
ڈوڈوما: ارادے مصم ہوتو منزل مل ہی جاتی ہے، اس محاورے کو سچ کردکھایا ہے، پاکستان کوہ پیما اسد علی میمن نے، جنہوں نے براعظم افریقہ کی بلند ترین چوٹی کو دنوں کے بجائے گھنٹوں میں سر کرلیا ہے۔ فروری میں افریقا کی سب سے بلند چوٹی مانٹ کیلی منجارو کو چوبیس گھنٹے سے بھی کم وقت میں سر کرونگا، لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما اسد علی میمن نے اپنا وعدہ پورا کردیا اور براعظم افریقہ کی بلند ترین ماونٹ کیلی منجیرو صرف چودہ گھنٹے میں سر کرلی۔ماونٹ کیلی منجیرو کی اونچائی 5,895 میٹر ہے،کوہ پیماں کو یہ چوٹی سر کرنے میں پانچ سے سات دن لگتے ہیں، اس کے ساتھ ہی اسدعلی میمن ریکارڈ وقت میں سمٹ کو سر والے واحد ایشیائی اور پاکستانی بن گئے۔تاریخی موقع پر پاکستان ہائی کمیشن نے اپنے فیس بک بیج پر کارنامہ شیئر کیا اور تنزانیہ میں موجود پاکستانی سفیر محمد سلیم نے بھی اسد میمن کو مبارکباد دی۔اس سے قبل اسد علی میمن نے مانٹ ایلبرس کے بعد مانٹ اکنگوا پر بھی پاکستان اور کشمیر کا پرچم لہرایا تھا، جس کے ساتھ ہی اسد علی بلند ترین پہاڑ پر 50 میٹر لمبا قومی پرچم لہرانے والے دنیا کے پہلے کوہ پیما بھی بنے تھے، مائونٹ اکنگوا 23 ہزار فٹ بلند ہے۔نوجوان کوہ پیما نے اس سے قبل جنوبی امریکا کی آکونکاگووا چوٹی سر کی تھی۔ پاکستانی کوہ پیما اسد علی نے کیرتھر مانٹین کو سر کرلیا