August 22, 2017

اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر اس مقام پر پہنچی ہوں پریانکا چوپڑا

ممبئی جدت ویب ڈیسک بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا جنہوں نے ہالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر اس مقام پر پہنچی ہوں جب انڈسٹری میں آئی تو کوئی ہاتھ پکڑ کر آگے لے جانا والا نہیں تھا۔ اپنے ایک انٹرویو میں پریانکا نے کہا کہ میں 17 سال کی عمر سے مشہور شخصیت بن چکی ہوں اور مجھے اس کے علاوہ کچھ یاد نہیں، مس انڈیا بننے کے بعد مجھے مس ورلڈ کا خطاب ملا، میں اپنے کیریئر میں فضائی انجینئر بننے والی تھی تاہم پھر میں کسی اور فیلڈ میں آگئی اور پوری دنیا مجھے جاننے لگی۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بل بوتے پر کامیابی کی سیڑھیاں چڑھی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں آگے بڑھنے کی کوشش کی اس دوران نہ ہی میری کوئی ٹریننگ تھی نہ ہی کوئی مدد کرنے والا اور نہ ہی کوئی تجربہ میں نے صرف خود پر بھروسہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کیریئر میں کامیابی، ناکامی، خوشی، دکھ سب کچھ دیکھا لیکن یہ سب میرا اپنا تھا۔

August 22, 2017

ٹوئنکل کھنہ کی سیلفی سے بھارتی شرم کے مارے اپنا منہ چھپانے لگے

ممبئی جدت ویب ڈیسک بھارت میں آج بھی کروڑوں لوگ بیت الخلا کی سہولت سے محروم ہیں، اس محرومی کی وجہ غربت کے ساتھ ساتھ مذہبی عقائد بھی ہیں کیونکہ بعض ہندوئوں کے عقیدے کے مطابق جس گھر میں تلسی کا خیر و برکت والا پیڑ لگایا جاتا ہو وہاں بول و براز کیسے کیا جا سکتا ہے! ۔ بھارتی حکومت نے بیت الخلائوں کی تعمیر کیلئے باقاعدہ مہم چلا رکھی ہے، اسی مہم کے دوران اکشے کمار کی فلم ’ ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘ بھی آئی ہے جو 100 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر چکی ہے۔اتنی شدو مد کے ساتھ مہم چلانے کے باوجود لگتا ہے کہ بھارتی عوام اب بھی بیت الخلا جانے کو تیار نہیں ، جس کی ایک جھلک اس تصویر میں نظر آ رہی ہے جو اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ہوا کچھ یوں کہ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ ساحل سمندر پر صبح کی واک کر رہی تھیں کہ اسی دوران انہوں نے اپنے عقب میں ایک شخص کو کھلے آسمان تلے سر عام رفع حاجت کرتے ہوئے دیکھا۔ ٹوئنکل کھنہ ویسے بھی اپنی حسِ مزاح کے حوالے سے جانی جاتی ہیں اس لیے انہوں نے اس پر ناگواری کا اظہار کرنے کی بجائے ایک سیلفی بنائی اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ ٹوئنکل کھنہ نے اس سیلفی کے ساتھ لکھا ’’ صبح بخیر، مجھے امید ہے کہ یہ فلم ٹوائلٹ ایک پریم کتھا پارٹ 2 کا پہلا سین ہے‘‘۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ’جب آپ کی مارننگ واک بیت الخلا بن جائے۔