Browse Category

عکس وآہنگ

معین اختر کو مداحوں سے بچھڑے 10 برس بیت گئے

کراچی: جدت ویب ڈیسک:کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار معین اختر کی آج 10ویں برسی منائی جارہی ہے۔ معین اختر 24 دسمبر 1950ء کو کراچی میں پیدا ہوئے، زندگی کی پہلی پرفارمنس شیکسپئیر کے ناول سے ماخوذ اسٹیج ڈرامے ’دی مرچنٹ آف وینس‘ میں محض 13 برس کی عمر میں دی جب کہ فنی کیرئیر کی باقاعدہ شروعات پاکستان کے پہلے یوم دفاع پر 1966ء میں کی۔ معین اختر کو فن کی اکیڈمی کہا جاتا تھاکیونکہ فلم ہو یا ٹی وی یا پھراسٹیج ڈرامہ انھوں نے ہر شعبے میں اپنی خداداد صلاحیتوں کا لوہا منوایا، معین

منیشاکوئرالہ کس کی مداح نکلیں؟مداح ناراض ہوگئے

ممبئی جدت ویب ڈیسک:بالی ووڈ اداکارہ منیشاکوئرالہ بھی عالیہ بھٹ اور کنگنا رناوٹ کی مداح نکلیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق منیشاکوئرالہ نے فلم سنجو میں نرگس دت کا کردار ادا کیا اور اپنے انٹرویومیں جب ان سے سوال کیا گیا کہ اگر آپ کی زندگی پر بھی فلم بنائی جائے تو آپ اپنے کردار کے لئے کس اداکارہ کا انتخاب کریں گی،جس پر منیشا نے کہا کہ میں عالیہ بھٹ اور کنگنا رناوٹ کا نام تجویز کروں گی۔ بالی ووڈ اداکارہ منیشاکوئرالہ بھی عالیہ بھٹ اور کنگنا رناوٹ کی مداح نکلیں۔ مداحوں کی جانب سے ناراضگی کا اظہار کیا گیا۔

جی جی حدید اپنی بیٹی کیلئے ایک بار پھر سے جذباتی ہوگئیں

لاس اینجلس جدت ویب ڈیسک:فلسطینی نژاد امریکی ماڈل جی جی حدید اپنی بیٹی کائی کیلئے ایک بار پھر سے جذباتی ہوکر سوشل میڈیا پر بیٹی کی کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ سپر ماڈل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی کائی کو دنیا میں آئے سات ماہ مکمل ہونے پر کچھ نئی تصاویر شئیر کی ہیں۔ ان تصاویر میں ننھی سی بچی کو اپنے جوتوں سے کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ جی جی نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے یقین نہیں ہورہا کہ میری بیٹی اس ہفتے سات ماہ کی ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ پاکستانی

سونیاحسین نے اپنی کامیابی کا راز بتا دیا

کراچی جدت ویب ڈیسک:فلم و ٹی وی اداکارہ اور ماڈل سونیا حسین نے کہا ہے کہ معیاری کام ہی فنکاروں کی منفرد شناحت بنانے کا سبب بنتاہے۔ معروف ڈرامہ رائٹر ہاشم ندیم کی نئی ڈرامہ سیریل عشق زہے نصیب میں کام کرنا میرے لئے اعزاز ہے،اس میں میرا کردار ناظرین کو متاثر کرے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ڈرامے کی کہانی تین مرکزی کرداروں گوہر، کاشف اور سمیر کے گرد گھومتی ہے۔ دیگرفنکاروں میں زاہد احمد، سمیع خان، عصمت زیدی، خالد ملک،اکبر سبحانی،سعد اظہر، حاجرہ، غزالہ بٹ اور دیگر شامل ہیں۔

اقراء عزیز کی جانب سے نو فلٹر کیساتھ تصویر وائرل

کراچی جدت ویب ڈیسک:اداکارہ اقراء عزیز کی جانب سے سوشل میڈیا پر نو فلٹر کے ساتھ شیئر کر دہ تصویر وائرل ہوگئی۔ اقراء عزیز نے گزشتہ رات ایک سادہ سی خوبصورت نو فِلٹر نو میک اپ تصویر اپلوڈ کی ہے جسے دیکھ کر اْن کے مداح حیرانی کا شکار ہیں۔ مداحوں کی جانب سے اقراء عزیز کی اس پوسٹ کے نیچے ہزاروں تعریفی کمنٹ کیے گئے ہیں جن میں اْن کا کہنا ہے کہ وہ میک اپ کے بغیر سادگی میں بھی خوب جچتی ہیں۔

سلمان خان نے اپنی فلم رادھے کی ریلیز کی تاریخ بتادی

ممبئی جدت ویب ڈیسک:لیجنڈری بھارتی اداکار سلمان خان نے تاخیر کا شکار ہونے کے بعد اپنی فلم رادھے کی ریلیز کی تاریخ بتادی۔ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے بتایا کہ ان کی فلم رادھے عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جارہی ہے۔ انھوں نے اپنی فلم کے اس اعلان کے لیے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا سہارا لیا۔ سلمان خان کا کہنا تھا کہ ان کی فلم 13 مئی کو عید کے موقع پر ریلیز کی جارہی ہے۔ مذکورہ فلم میں ان کے ساتھ دیشا پٹانی اور رندیپ ہوڈا بھی اداکاری کرتے دکھائی دیں گے۔ فلم

فیشن میں شارٹ شرٹس کا رواج زیادہ فالو کیا جارہا ہے ،قرۃ العین

کراچی جدت ویب ڈیسک:مشہور فیشن ڈیزائنر قرۃ العین نے کہا ہے کہ آجکل فیشن میں شارٹ شرٹس کا رواج زیادہ فالو کیا جارہا ہے جبکہ اس کیساتھ ساتھ گھاگھرا، کیپری اور میکسی بھی ان ہے،میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس فیلڈ میں مجھے چار سال ہوگئے ہیں۔ میں اس کیساتھ ساتھ سٹوڈیو بھی کرتی تھی جبکہ کافی مشہور برانڈز کیساتھ میں کام کرچکی ہوں، مجھے شروع سے ہی ڈیزائننگ کا بہت شوق تھا اپنے اور گھر والوں کے بھی ملبوسات خود ڈیزائن کرتی تھی ان کی حوصلہ افزائی کی وجہ سے ہی میں اس فیلڈ

آمنہ الیاس نے کراچی کے ایک مسئلے پر ویڈیو بنادی

کراچی جدت ویب ڈیسک:پاکستان کی اداکارہ آمنہ الیاس نے ایک مرتبہ پھر مداحوں کی توجہ سمیٹ لی۔انسٹاگرام پر آمنہ الیاس نے مزاحیہ انداز میں اپنی ویڈیو کے ذریعے سڑکوں پر پان تھوکنے والوں کی طرف اشارہ کیا ہے اور لکھا کہ یہ رنگ کرنے والے صرف ’لال‘ رنگ کا انتخاب کرتے ہیں۔ پان تھوکنے کے مسئلے کو کراچی میں معمولی سمجھا گیا۔آمنہ الیاس کی ویڈیو کو ان کے اکاؤنٹ پر کچھ ہی دیر میں 57 ہزار سے زائد بار دیکھا گیا جبکہ سیکڑوں صارفین نے اسے پسند بھی کیا۔اس سے قبل بھی آمنہ الیاس سماجی و معاشرتی مسائل سے متعلق

ایک بار پھر ماہیما چوہدری کی بیٹی کے چرچے

ممبئی جدت ویب ڈیسک:بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ ماہیما چوہدری کی بیٹی آریانا چوہدری ایک بار پھر اپنی خوبصورتی کی وجہ سے خبروں کی زینت بن گئیں۔بھارتی فلم اسٹار شاہ رخ خان کی کامیاب فلم ’پردیس‘ میں مرکزی کردار ادا کرکے شہرت پانے والی بالی ووڈ اداکارہ ماہیما چوہدری سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں۔ اب حال ہی میں ماہیما چوہدری نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی آریانا کے بچپن کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں ماہیما چوہدری کی بیٹی کی عْمر صرف چار برس ہے۔ماہیما چوہدری نے تصویر شیئر

1 2 3 785